گوہاٹی: اگر کوئی آسام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتا ہے تو ہم ان کی ٹانگیں توڑ دیں گے،‘‘ سی ایم ہمنتا بسوا سرما نے یہ بات پہلگام حملے کی مبینہ حمایت کرنے پر ریاست میں 30 سے زائد گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔پنچایت انتخابی ریلی کے دوران ایک سخت پیغام میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے شخص کو پاکستان کےجنگجوؤں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ حالیہ پہلگام حملے کے بعد وزیر اعلیٰ نے آسام میں لگائے گئے پاکستان کے حق میں نعروں کی مذمت کی اور اس طرح کے ملک دشمن جذبات کو برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا۔
آر ایس ایس کے آرگن آرگنائزر کے مطابق ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سی ایم سرما نے واضح طور پر کہا کہ کوئی بھی شخص "پاکستان زندہ باد” جیسے نعرے لگاتا ہوا پایا گیا تو اسے فوری اور سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ "پاکستانی دہشت گردوں نے پہلگام میں گھس کر معصوم شہریوں کو قتل کیا، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ہمارے درمیان رہنے والے کچھ لوگ پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، ایسے 30 سے زائد افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں – اگر کوئی آسام میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگائے گا تو ہم اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے”۔