سپریم کورٹ میں وقف ترمیمی ایکٹ پر سماعت مکمل ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اب سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ وقف ایکٹ 2025 پر عبوری روک لگانی چاہیے یا نہیں۔ تین روزہ میراتھن سماعت میں تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے۔ جس کے بعد چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کی سماعت میں مرکزی حکومت کی طرف سے دلائل پیش کئے۔ دوسری طرف کپل سبل نے درخواست گزاروں کی طرف سے دلائل دیے ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کپل سبل نے خدا اور خیرات کے بارے میں دلائل بھی دیے۔