اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چناؤ کے چند ماہ باقی،یوگی کابینہ میں اگلے پانچ دنوں میں توسیع،یہ لوگ بنیں گے وزیر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
چناؤ کے چند ماہ باقی،یوگی کابینہ میں اگلے پانچ دنوں میں توسیع،یہ لوگ بنیں گے وزیر
74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ : (ایجنسی)

اترپردیش میں اگلے پانچ دنوں میں کابینہ میں توسیع ہوگی ۔ بی جے پی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کےوند کا اترپردیش دورہ ختم ہوتےہی ،اترپردیش کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 29 اگست کو صدر جمہوریہ ایودھیا میں رام مندر درشن کرنے جائیں گےاور اس کے بعد وہ دہلی کو روانہ ہوجائیں گے۔ صدر جمہوریہ ہند کے اترپردیش سے دہلی روانہ ہونے کے بعد حلف برداری کی تیاری طے کرلی جائے گی۔ اے بی وی کی رپورٹ کے مطابق 20 اگست کو وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ اس بات پر مہر لگ ہے ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ توسیع کو لے کر سرکار اور تنظیم نے پوری تیاری کرلی ہے ۔ اس کے لیے مغربی سے لے مشرقی اترپردیش تک الگ الگ برادری اور علاقائی ایم ایل اے کی چھان بین بھی کرلی گئی ہے ۔ باقاعدہ ان ممبران اسمبلی کا ایک پینل تیار کیا گیا ہے۔ ان میںسے جن ناموں پر مرکزی قیادت کی مہر لگ جائے گی ان کو وزیر بنایا جائے گا۔

مغرب سے شروع کریں تو سب سے پہلے جاٹ سماج کی بات کر لیتے ہیں ۔ کسان آندولن کی وجہ سے جاٹوں کی ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش جاٹوں کو وزیر کاعہدہ دے کر کی جارہی ہے۔ جن ممبران اسمبلی کے نام منتخب کئے گئے ہیں ان میں جاٹ سماج سے منجو سیواس کا نام سب سے اوپر ہے۔ وہ غازی آباد کی مودی نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں اور پیشہ سے ڈاکٹر ہیں، جبکہ جاٹ سماج سے دوسرانام باغپت کے چھپرولی سے ایم ایل اے ساہندردیو رامالا ہے۔ وہ آر ایل ڈے سے بی جے پی میں 2018 میں آئے تھے اور آر ایل ڈی کے واحد ایم ایل اے ہیں۔

گوجر سماج سے ایک وزیر بھی بنایا جائے گا۔ میرٹھ سے ایم ایل اے سومیندر گوجر کا نام سرفہرست ہے۔ وہ پہلی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے بی جے پی میں آئے اور اب انہیں وزیر بنایا جا سکتا ہے، جبکہ دوسرا نام گوتم بودھ نگر کے دادری سے ایم ایل اے تیج پال ناگر کاہے ۔ وہ پیشہ سے ٹیچر ہیں۔

برہمنوں کی ناراضگی دور کرنے کے لیے جتین پرساد کو وزیر بنایا جا رہا ہے۔ وہ حال ہی میں کانگریس سے بی جے پی میں آئے ہیں۔ انہیں ایم ایل سی بھی بنایا جائے گا۔ وہ دوسری نسل کے بڑے برہمن لیڈر میں شمار ہوتے ہیں۔

نشاد برادری کو بھی کابینہ میں جگہ دی جارہی ہے۔ نشاد پارٹی کے سنجے نشاد کو ایم ایل سی اور وزیر بنایا جاسکتا ہے، جبکہ دوسرا نام سنگیتا بلونت بند ہے۔ وہ غازی پور صدر سے ایم ایل اے ہیں اور بند سماج کی نمائندگی کرتی ہیں۔

پٹیل اور کرمی برادری کو بھی یوگی حکومت میں جگہ دی جارہی ہے۔ اپنا دل کے صدر آشیش پٹیل ہیں۔ انہیں بھی وزیربنایا جا سکتا ہے۔ آشیش پٹیل اس وقت ایم ایل سی ہیں۔

مہیندر پال سنگھ سینتھوار کو بھی وزیر بنائے جا سکتے ہیں۔ وہ گورکھپور کے پیپرائچ سے ایم ایل اے ہیں۔ جب یوگی وزیر اعلیٰ بنے تو وہ سب سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے اپنی نشست چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔

قبائلی سماج سے بھی ایک وزیربنایا جائے گا۔ اپنا دل سے اتر پردیش کے 96 ویں قانون ساز اسمبلی راہل کول کو وزیر بنایا جاسکتا ہے ۔ وہ پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ درج فہرست ذات سے آتےہیں۔ جب آدیواسی سماج سے ہی بی جے پی ایم ایل اے سنجے گونڈ کا نام بھی ممکنہ وزراء کی فہرست میں ہے ۔ وہ سون بھدر کے اوبرا سے ایم ایل اے ہیں۔ درج فہرست ذات سے آتے ہیں ، اپنی سادگی کے لیے مشہور ہیں۔

شیڈول کاسٹ سے روی سونکر کو وزیر بنایا جاسکتا ہے ۔ وہ سون بھدر ضلع کی مہادیو ا سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ باپ کلپ ناتھ سونکر 1989-1991رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ قبائیلی سماج میں کافی اثرو رسوخ ہے ۔

اگلے پانچ دنوںمیں کابینہ میں توسیع کی جائے گی ۔ مرکزی کابینہ میں توسیع میں چھوٹ گئی ذاتیوں کو جگہ دے کر اب انہیں کابینہ کی نمائندگی دی جارہی ہے ۔ پارٹی اب انتخابی حکمت عملی کومضبوط بنانے کے لیے علاقائی اور ذات پر مبنی پالیسی بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN