بنگلورو:وقف اراضی سے کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: کرناٹک میں وقف زمین کے مبینہ تنازعہ کے درمیان، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یقین دلایا کہ کسی بھی کسان کو اس کی زمین سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی کسان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے تو نوٹس واپس لے لیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے وجئے پورہ، یادگیر اور دھارواڑ اضلاع میں کسانوں کو بھیجے گئے نوٹسوں سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ ریمارکس دیئے۔ وقف بورڈ
اس سے پہلے کرناٹک کے تین وزراء نے کہا تھا کہ وقف بورڈ کا کسانوں کی زمین حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر ریونیو کرشنا بائرے گوڑا، وزیر وقف بی زیڈ ضمیر احمد خان اور وجئے پورہ کے ضلع انچارج وزیر ایم بی پاٹل نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر انتخابی فائدے کے لیے اس معاملے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
دریں اثنا، کرناٹک کے وزیر ایم بی پاٹل نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ضلع کمشنر کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس میں 1964 سے 1973 تک کے وقف اور ریونیو ریکارڈ کا حوالہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر وقف ضمیر احمد خان نے کہا کہ ہمیں کسانوں کی ملکیت میں کوئی زمین نہیں چاہیے۔ میں بھی ایک کسان کا بیٹا ہوں۔ ہمارا مقصد صرف وقف اراضی کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ ہوناواڈا میں صرف 11 ایکڑ وقف جائیداد ہے جبکہ دعوی 1200 ایکڑ کاکیا گیا یے ہے۔ تاہم بی جے پی نے حکومت کی وضاحت کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔