اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جی ہاں!اور اب قطر نشانے پر ہے

1 مہینہ پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
632
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:وسعت اللہ خان

وہ جو کہتے ہیں کہ کسی بھی لڑائی میں سب سے پہلی ہلاکت سچائی کی ہوتی ہے۔موجودہ اسرائیلی جارحیت نے اس مقولے کو گزشتہ پونے تین برس میں ایک بار نہیں بیسیوں بار سچ کر دکھایا ہے۔
پہلا جھوٹ جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دو روز بعد نو اکتوبر دو ہزار تئیس کو سامنے آیا جب اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ حماس کے حملہ آوروں نے چالیس بچوں کے سر قلم کر دیے اور کئی عورتوں کو ریپ کیا۔اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی آنکھیں بند کر کے ان الزامات کو کم از کم دو بار توتے کی طرح دھرایا۔ آج تک ان الزامات کے حق میں ایک ثبوت بھی سامنے نہیں لایا جا سکا۔یہ اتنا سفید جھوٹ تھا کہ اب اسرائیلی بھی اسے دوہرانے سے کتراتے ہیں۔
غزہ کے اسپتالوں کو یہ کہہ کر تباہ کیا گیا کہ یہ شفا خانے نہیں بلکہ حماس کے کنٹرول روم ہیں۔یہاں حماس اپنا اسلحہ ذخیرہ کرتی ہے اور ان عمارتوں کے نیچے خفیہ سرنگیں ہیں۔ان اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو گرفتار کر کے حماس کی ’’ اسپتالی ‘‘ فوجی سرگرمیوں کے بارے میں انتہائی پرتشدد پوچھ گچھ کی گئی۔ متعدد ڈاکٹر اور پیرا میڈکس تشدد کے سبب شہید ہو گئے۔بہت سے اب بھی عقوبت خانوں میں ہیں یا انھیں رہائی کے بعد ڈرون بمباری کر کے پورے پورے کنبے سمیت شہید کر دیا گیا۔مگر اصل دعوی کے بارے میں اب تک کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔
تیسرا بدترین الزام اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے انرا پر عائد کیا گیا کہ اس کے بارہ ملازم سات اکتوبر کی دہشت گردی میں شریک تھے۔اس الزام پر امریکا ، یورپی یونین حتی کہ جاپان نے بھی آنکھیں بند کر کے یقین کر لیا۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون کے تحت انرا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر مقبوضہ علاقوں میں اس کے گوداموں ، دفاتر ، صحت مراکز اور اسکولوں کو یا تو سربمہر کر دیا یا تباہ کر دیاآج تک ان بارہ ’’ دہشت گردوں ‘‘ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں لایا گیا۔کچھ مغربی ممالک نے اپنی جھینپ مٹانے کے لیے چند ماہ بعد انرا کی امداد بحال کر دی۔مگر اب یہ امداد کس کام کی جب ستتر برس سے فلسطینیوں کی غذائی ، طبی اور تعلیمی لائف لائن بنے رہنے والے اس ادارے کا اسرائیل نے ایک سفید جھوٹ کی رسی سے گھلا گھونٹ دیا ہے۔یہ دیدہ دلیر اسرائیلی کذب بیانی اور الزامات کی چند جھلکیاں ہیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کے لیے مسلسل گھڑے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین نشانہ وہ مصالحت کار ممالک ہیں جو حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے لیے ابتدا سے متحرک ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں اسرائیلی چینل بارہ نے پہلا نشانہ قطر کو بنایا ۔دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کو ’’ کسی عمارت یا سرنگ سے ‘‘ ایسی حساس دستاویزات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطر جو بظاہر غیر جانبدار ثالث ہے دراصل حماس کی ’’ دہشت گردی ‘‘ کا پشت پناہ ہے۔ن دستاویزات میں مبینہ طور پر حماس کے مقتول رہنماؤں اسماعیل حانیہ اور یحیی شنوار کے نوٹس کے علاوہ قطری قیادت سے حماس لیڈرشپ کی ملاقاتوں کا احوال اور ترکی ، ایران اور قطر سے حماس کے روابط اور مصر کی پالیسی سے ناخوشی ظاہر کرنے والے کاغذات بھی ہیں ۔ان تفصیلات سے چینل بارہ نے یہ نتیجہ نکالا کہ قطر حماس کا ’’ شریکِ جرم ‘‘ ہے۔قطر نے ان ’’ انکشافات ‘‘ کو یکسر جعلی اور امریکا اور قطر کے خصوصی تعلقات میں شگاف ڈالنے اور فلسطینیوں کو کسی بھی طرح کی علاقائی ثالثی اور مدد سے مکمل محروم کرنے کی سستی سازش قرار دیا ہے۔قطر اگر یہ وضاحت نہ بھی کرتا تو مجھ جیسے عقل سے پیدل کے ذہن میں بھی یہ ’’ انکشافات ‘‘ پڑھنے کے بعد پہلا سوال یہی آیا کہ وہ اسرائیل جو ہائی ٹیک دنیا کا جانا مانا لیڈر ہے مگر اس کے پاس ایک بھی اچھا اسکرپٹ رائٹر نہیں جو جھوٹ کو سچ کا ایسا لبادہ پہنا سکے جس پر پوری نہیں تو کم ازکم آدھی دنیا تو یقین کر ہی لے۔
ان ’’ انکشافات ‘‘ کے پیچھے اصل کہانی یہ ہے کہ ان دنوں عدلیہ کے حکم پر اسرائیلی تفتیشی ادارے نیتن یاہو کے اسٹاف کے دو ارکان سے اس بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ انھوں نے اسرائیلی میڈیا میں مصر کی ساکھ نیچے کرنے اور قطر کا امیج ابھارنے کے لیے قطری حکام سے پیسے لیے ہیں۔’’ قطر گیٹ ‘‘ کے ملزموں میں وزیرِ اعطم نیتن یاہو کے سابق مشیر جوناتھن اوریک اور سابق ترجمان ایلی فیلڈشٹائن ہیں۔ان کے خلاف منی لانڈرنگ ، رشوت ، فراڈ ، غیر ملکی ایجنٹوں سے روابط اور سرکاری اعتماد پامال کرنے کے الزامات بھی زیرِ تفتیش ہیں۔
خود ان دونوں ملزموں کے باس نیتن یاہو کو بھی کرپشن کے متعدد سنگین الزامات کا سامنا ہے۔اگر وزیرِ اعظم سرکاری عہدے پر نہ رہیں تو جیل بھی جا سکتے ہیں۔اسی لیے بقول اسرائیلی حزبِ اختلاف اپنی گردن بچانے کے لیے نیتن یاہو ہر صورت میں جنگی ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔قطر پر تازہ الزامات کا تعلق نیتن یاہو کے اسی ’’ کھال بچاؤ ‘‘ ڈرامے سے ہے۔مگر ان الزامات میں اس لیے بھی دم نہیں لگتا کہ سب دنیا جانتی ہے کہ قطر ان چند ممالک میں شامل ہے جو فلسطینی اتھارٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا رکھنے کے لیے اسرائیل کی رضامندی سے مالی امداد دیتے ہیں۔قطر سات اکتوبر سے پہلے غزہ میں حماس انتظامیہ کے ملازمین کو بطور فلسطینی اتھارٹی کے کارکن تنخواہوں کا بجٹ فراہم کرتا رہا ہے۔اس کے علاوہ غزہ میں ایندھن ، صحت اور تعلیم کے کئی منصوبے بھی قطر کی امداد سے رواں تھے۔یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ حماس کی جلاوطن قیادت قطر میں مقیم رہی ہے۔شام کے معزول حکمران بشار الاسد اور ترکی نے بھی حماس کی قیادت کو ملک میں رہنے کی اجازت دی۔یہ راز بھی سب جانتے ہیں کہ ایران اور حزب اللہ حماس کے کھلے حمائیتی ہیں۔ قطر کی شام اور لیبیا سمیت مختلف عرب ریاستوں میں اپنی حامی ملیشیاؤں کی پشت پناہی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ساتھ ہی ساتھ قطر امریکی سینٹرل کمانڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ٹرمپ کے حالیہ دورے میں قطر اور امریکا کے درمیان ایک اعشاریہ دو کھرب ڈالر کے اقتصادی اور دفاعی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔قطر نے امریکی صدر کو ایک طیارہ ’’ بطور ایرفورس ون ‘‘ تحفے میں پیش کیا ۔ایسے میں اسرائیلی ذرایع ابلاغ میں حماس کی ’’ دھشت گردی ‘‘ میں قطری سرمایہ کاری کی خبریں کامیڈی کے اس ادنی معیار پر بھی پوری نہیں اتر رہیں جن پر کوئی بھی شخص ہنسنا تو دور بمشکل مسکرا بھی سکے۔

ٹیگ: americaIranIsraelNowon targetQatar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

غزہ میں روٹی اور پانی کی قیمت انسانی زندگی کیوں

16 جولائی
مضامین

ابراہیم تراورے کا ملک ‘برکینا فاسو’کے بارے میں سب کچھ جانیں

11 جولائی
مضامین

کون ہیں برکینا فاسو کے صدر ابراہیم ٹریری (تراورے)،کیوں ہورہی ہے اتنی چرچا؟

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

‘ادے پور فائلز’کے پروڈیوسر کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی،   ریلیز پر پابندی برقرار،کیا بحث ہوئی!

ملک پر اکثریت پرستی اور ہندوتو کو لادنے کی مہم

کیا ہے NRC, ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کو کیوں کہا جارہا ہے NRC؟ 

یہ ہے NCERT:آٹھویں کلاس میں نئی تاریخ:مغلوں نے بہت ظلم کئے

‘ادے پور فائلز’کے پروڈیوسر کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی،   ریلیز پر پابندی برقرار،کیا بحث ہوئی!

جولائی 16, 2025

ملک پر اکثریت پرستی اور ہندوتو کو لادنے کی مہم

جولائی 16, 2025

کیا ہے NRC, ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کو کیوں کہا جارہا ہے NRC؟ 

جولائی 16, 2025

یہ ہے NCERT:آٹھویں کلاس میں نئی تاریخ:مغلوں نے بہت ظلم کئے

جولائی 16, 2025

حالیہ خبریں

‘ادے پور فائلز’کے پروڈیوسر کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی،   ریلیز پر پابندی برقرار،کیا بحث ہوئی!

جولائی 16, 2025

ملک پر اکثریت پرستی اور ہندوتو کو لادنے کی مہم

جولائی 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN