اردو
हिन्दी
جون 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یو گی کے سپورٹ میں ہر ٹویٹ پر دو روپے،آڈیو سامنے آیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوگی سرکار کا فیصلہ، سرکاری و نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد ملازمین ہی کریں گے کام
181
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :

ملک میں کسان آندولن اور کانگریس کے بعد اب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا مبینہ ٹول کٹ سامنے آئی ہے۔ سی ایم یوگی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سنبھالنے والی ٹیم اس حوالے سے تنازعات میں گھر گئی ہے۔

اس ٹول کٹ کا ایک آڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں وزیر اعلیٰ کی حمایت میں ٹویٹ کرنے کے لئے دو روپے دینے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس مبینہ آڈیو کو وزیر اعلیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو سنبھالنے والی ٹیم کے ممبر ان کی بتائی جارہی ہے ، اسے ریٹائرڈآئی اے ایس سوریہ پرتاپ سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

آن لائن ہندی پورٹل ’ دینک بھاسکر ‘ کے مطابق مبینہ ٹول کٹ وائرل ہوتے ہی آئی ٹی سیل کے لیڈر منموہن سنگھ کو کمپنی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے ترجمان منیش شکلا نے بی جے پی اور وزیر اعلیٰ کو پورے معاملے سے الگ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نجی کمپنی اور اس کے ملازم سے متعلق معاملہ ہے۔کوئی کمپنی کس ملازم کو رکھتی ہے کس کو نکالتی ہے اور کیسے کام کرتی ہے یہ اس کا اپناحق ہے۔

منموہن نے لکھا – ’میری خاموشی کتنے سوالوں کی آبرو رکھ لے گی‘

کمپنی سے برطرفی کئے جانے کے بعد منموہن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اس میں شاعرانہ اندازمیں لکھا:’ ہزار جوابوں سے اچھی ہے ہماری خاموشی،نہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو رکھ لے گی۔‘ اس پوسٹ کو ان کے برطرف کئے جانے سے جوڑ کر دیکھاجا رہاہے۔ ’دینک بھاسکر‘ نے منموہن سنگھ سے فون پر اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کچھ بولنے سے انکار کردیا۔

وائرل آڈیو میں کیا ہے؟

پہلا شخص: یہ بتاؤ کہ یہ دو روپے ٹویٹ کس حساب سے ملتا ہے ؟
دوسرا شخص: بھائی ، یہ 100+ فالوآورس کے لئے ہےبھائی۔
پہلا شخص : اچھا یہ بتاؤکہ کون سا ہیش ٹیگ ہوگا؟
دوسرا شخص: گروپ میں ڈالا تو ہے ہیش ٹیگ
پہلا شخص: یوگی جی والا ہیش ٹیگ؟
دوسرا شخص: ہاں… یوگی جی والا ہیش ٹیگ
دوسرا شخص : کوئی مسئلہ؟
پہلا شخص: نہیں .. ہم زیادہ سے زیادہ کرانا چاہے رہے ہیں ، جس سے تھوڑا بڑھ جائے۔
دوسرا شخص: اس میں تھوڑا کم پیمنٹ بچا ہے ،کیونکہ 25 ٹویٹ مانگ رہاہے ،دوسرا یہ کہ ہیش ٹیگ کے ساتھ… یوگی جی کے فیور میں۔ مطلب یوگی جی کے بارے میں اچھا لکھو۔
پہلا شخص: کس کاٹرینڈ ہے؟
دوسرا شخص: یہ تم چھوڑو نا۔ یہ اتل جی کا یہ ٹرینڈ ہے۔ گجیندر چوہان کا ٹرینڈ ہے۔تم ایک آئی ڈی سے 25 ٹویٹ کراؤ ، اس کا پیمنٹ کر دیں گے۔
پہلا شخص: ٹھیک
دوسرا شخص: سب کا لنک گروپ میں ڈالنا دینا ۔ جلد کراؤ، فوٹو کے ساتھ
(یہیں سے فون کٹ ہو جاتاہے )

تنازعہ کیا ہے؟

دراصل اب تک سی ایم یوگی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو سنبھالنے کی ذمہ داری بی ای سی آئی ایل نام کی کمپنی کے پاس تھی۔ کچھ دنوں پہلے اسے ہٹا کر سلیور ٹیک کمپنی کو اس کی ذمہ داری دے دی گئی۔ منموہن سنگھ بی ای سی آئی ایل کمپنی میں کام کرتے تھے، بتایا جارہاہے کہ نئی کمپنی اپنے طرح سے سارے کام کو ٹیک اوور کرنا چاہتی ہے۔ یہ آڈیووائرل ہونے کے بعد منموہن سنگھ کو کمپنی سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
شعبان اور شب برأت

شعبان اور شب برأت

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN