دھنیا بظاہر تو ایک عام سی چیز ہے لیکن تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ انتہائی فائدہ پہنچانے والی مفید جڑی بوٹی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق دھنیا نہ صرف کھانوں کو ذائقہ دار بناتا ہے بلکہ متعدد بیماریوں کے علاج معالجہ میں بھی قدرتی مدد فراہم کرتا ہے، جو درج ذیل ہیں۔
سوزش میں کمی
دھنیا میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری مرکبات جوڑوں کے درد، گٹھیا اور جسمانی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
گھبراہٹ اور ذہنی دباو:دھنیا کے عرق میں ذہنی سکون فراہم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو اعصاب کو سکون دیتی ہیں۔ اس حوالے سے اکثریتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنیا بے چینی و بے خوابی کو خاصی حد تک کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید:کئی شوگر اسپیشلسٹ کا کہنا ہے کہ دھنیا انسولین کی کارکردگی کو نہ صرف بہتر کرتا ہے بلکہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔مذکورہ حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنیا لبلبے کو انسولین خارج کرنے کے ساتھ ساتھ شوگر کے لیول کو بھی کنٹرول کرتا رہتا ہے۔
ماہرین کی رو سے دھنیا کے استعمال کے آسان طریقے ملاحظہ فرمائیں۔کھانوں میں تازہ دھنیا استعمال کریں۔۔دھنیا کے بیج رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پی لیں۔۔ دھنیا کو چٹنی یا سلاد میں ضرور شامل کریں۔۔











