اردو
हिन्दी
اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تیرہ برسوں میں غزہ کی چار جنگیں، اثرات کیا اور نقصانات کتنے؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
تیرہ برسوں میں غزہ کی چار جنگیں، اثرات کیا اور نقصانات کتنے؟
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیت المقدس :(ایجنسی)

حماس اور اسرائیل کے مابین گزشتہ جنگ گرچہ بالکل اسی ڈھنگ سے ہوئی جو اطراف کے مابین عرصے سے رہ رہ کر ہونے والے تصادم کا روایتی نمونہ ہے تاہم اقوام متحدہ نے اب ان جنگوں سے ہونے والے ہوش ربا مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین جنگ کا انداز بھی بالکل وہی تھا، جیسا گزشتہ تیرہ برسوں میں غزہ میں ہونے والی متعدد جنگوں میں دیکھا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب اقوام متحدہ نے ان جنگوں کے مالی نقصانات کا ایک جائزہ پیش کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران ہونے والی چار جنگوں میں صرف غزہ میں رہائش، زراعت، صنعت، بجلی اور پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو پانچ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔

ہر جنگ کے بعد ایک سا منظر

دوہزار آٹھ، دوہزار نو، دوہزار بارہ اور اب دو ہزار اکیس میں غزہ پٹی کے علاقے میں ہونے والی جنگوں کے بعد ایک ہی طرح کے مناظر دیکھنے میں آئے: مرنے والوں کا سوگ مناتے فلسطینی باشندے، آئندہ جنگ کے خوف سے لرزتے بچے اور کھنڈرات پر گھروں کی تعمیر نو کی کوشش کرتے فلسطینی۔ تاہم بغور دیکھنے سے ایک بھیانک حقیقت سامنے آ جاتی ہے۔ وہ یہ کہ تعمیر نو کا کوئی بھی منصوبہ ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں تھا۔ جنگ زدہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر اور اموات کی تعداد دل ہلا دینے والے حقائق بیان کرتی ہیں۔

غزہ کی جوان نسل

اقتصادی ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ غزہ کی ایک پوری نئی نسل روزگار کی اشد ضرورت کا سامنا کر رہی ہے مگر اسے کام کاج کے بہت ہی کم امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ فلسطینی باشندے انتہائی غیر مطمئن اور نا گفتہ بہ صورتحال میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان میں سے 40 فیصد اپنے مستقبل کے بارے میں قطعی بےیقینی کا شکار ہیں اور اگر انہیں موقع ملے تو وہ غزہ پٹی کا علاقہ چھوڑ کر کہیں اور جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ مسلسل بحران کا شکار ہے اور جنگ ہر بار حالات کی سنگینی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ یہ نتیجہ فلسطینیوں کی جدوجہد اور مشکلات دونوں کو بڑھا دیتا ہے۔

صدموں کی تہیں

غزہ ہمیشہ سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین مقامِ حرب بنا رہا ہے۔ غزہ کی کل آبادی کا ایک تہائی ان خاندانوں پر مشتمل ہے، جو 1948ء کی جنگ کے دوران  اسرائیل کی طرف سے جبری طور پر بے دخل کر دیے گئے تھے۔ 1980ء کی دہائی کے  آخر میں غزہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی پہلی بغاوت کا آغاز ہوا تھا اور عسکریت پسند اسلامی گروپ حماس نے اسرائیل کے وجود کے خلاف اپنی تحریک شروع کی۔ 2007ء میں فلسطینی پارلیمانی انتخابات جیتنے کے ایک سال بعد حماس نے غزہ کا کنٹرول حاصل کر لیا اور اسرائیل نے مصر کی مدد سے غزہ کی سرحدیں بند کر دیں۔ نتیجہ یہ کہ آج بھی اسرائیل کی اجازت کے بغیر کوئی بھی اور کچھ بھی نا تو اس جگہ داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی وہاں سے نکالا جا سکتا ہے۔

ہر بار کی جنگ میں حماس کی طرف سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ داغے گئے۔ گزشتہ دہائی کے دوران اسرائیل کے ‘آئرن ڈوم‘ نامی فضائی دفاعی نظام نے بہت سے راکٹوں کو نشانے پر لگنے سے روک دیا۔ اسرائیل کی طرف سے گزشتہ مئی میں میزائلوں اور فضائی حملوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ تل ابیب حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر ان حملوں میں بہت سے شہری ڈھانچے بھی تباہ ہوئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس رہائشی علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے اور اس لیے چند شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے غزہ میں بنیادی ڈھانچے کو اب تک کی جنگوں اور اسرائیلی حملوں سے پہنچنے والے نقصانات کا پتہ چلایا۔ یہ سیٹلائٹ تصاویر ایک جنگ کے بعد اگلی جنگ کے نقوش اور غزہ کی بار بار کی تباہی کی کہانی سناتی ہیں۔ متعدد بار تباہ ہونے والے علاقوں میں جنوبی غزہ کا علاقہ رفح، خزاعہ اور شمالی قصبہ بیت حنون وغیرہ شامل ہیں۔

جنگ میں پروان چڑھنے والی نسل

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی دو ملین کی آبادی کا 70 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ ان نوجوان بالغوں نے اپنا بچپن اور بلوغت کے سال باقاعدہ جنگ کے دوران ‘وار زون‘ میں گزارے ہیں۔ غزہ میں نوجوانوں کی اوسط عمر 19 اور اسرائیل میں 30 برس ہے۔ ان کو درپیش چیلنجز میں بے روزگاری اور طویل المدتی حالت جنگ میں زندگی بسر کرنے کے اثرات سے نمٹنا بھی شامل ہے۔ جب سے حماس نے غزہ پر قبضہ کیا ہے، اس علاقے میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کی سطح مغربی اردن کے فلسطینی علاقے میں بے روزگاری سے دو گنا زیادہ ہے کیونکہ ویسٹ بینک میں شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کے مواقع میسر ہیں اور کام کی اجازت اور مواقع بھی زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق غزہ کے علاقے میں بچوں میں ‘پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر‘ بہت عام ہے۔2012ء کی جنگ میں قریب ایک ہزار بچوں کی مدد سے ایک ریسرچ مکمل کی گئی، جن میں سے تقریباً ہر ایک نے کہا کہ اس نے ٹینکوں، توپوں اور فوجی طیاروں سے شیلنگ کی آوازیں سنی ہیں۔ ان میں سے نصف بچوں نے کہا کہ انہوں نے کسی نا کسی کو زخمی ہوتے یا مارے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

(بشکریہ:رکز اطلاعات فلسطین)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026

حالیہ خبریں

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN