نئی دہلی:(ایجنسی)
بھوٹان نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے سب سے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا ہے۔ اس کی جانکاری بھوٹان کے وزیراعظم کے دفتر نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر دی ہے۔ بھوٹان کے اس اعلیٰ ترین شہری اعزاز کا نام نگدیگ پیل گی کھورلو ہے۔ بھوٹان کے وزیراعظم لوٹے شیرینگ نے پی ایم مودی کے ساتھ بنا شرط دوستی کا بھی ذکر کیا ہے۔ ساتھ ہی کووڈ- 19 وبا کے دوران اور پچھلے سالوں میں مشکل وقت میں ہندوستان کی جانب سے بھوٹان کو دی جارہی امداد و تعاون کے بارے میں بھی ذکر کیا۔
فیس بک پر اپنے آفیشل پوسٹ میں بھوٹان کے وزیراعظم کے دفتر نے بھوٹان نریش کی جانب سے کہا، ’بھوٹان کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد۔ آپ کو ایک عظیم اور روحانی شخصیت کے طور پر دیکھا۔ شخصی طور سے اعزاز کا جشن منانے کے لئے پرتجسس ہوں۔‘ بھوٹان کی جانب سے پی ایم مودی کو یہ اعزاز دوستی اور تعاون کے لئے دیا گیا ہے۔
بھوٹان نریش نے پی ایم مودی کو ملک آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ اس سے پہلے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو کئی ملکوں کی جانب سے اعزاز دئیے جاچکے ہیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات، مالدیپ اور روس جیسے ممالک شامل ہیں۔









