کانپور :(ایجنسی)
عطر کاروباری پیوش جین کےپاس سے 200کروڑ روپیوں کےملنے کےبعداسے گرفتار کیاگیا ہے ۔
پیوش جین سمیت 3 کاروباریوں کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارکارروائی کی تھی۔ اس چھاپہ ماری میں بھاری مقدار میں نقد ی سمیت کچھ اہم دستاویزات بھی انکم ٹیکس کی ٹیم کو ہاتھ لگے ہیں۔ پیوش جین کے علاوہ شیکھر پان مسالہ فیکٹری اور ایک ٹرانسپورٹر کےیہاں بھی ریڈ ہوئی ہے ۔










