اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بہار میں اردو تحریک: چند باتیں -کامران غنی صبا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
بہار میں اردو تحریک: چند باتیں -کامران غنی صبا
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

منفی سوچ قوت فکر و عمل کو فنا کر دیتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی مشن یا تحریک کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے اس کا تجزیہ ضروری ہے. بدقسمتی سے ہمارے یہاں معروضیت کے ساتھ اگر کوئی بات کی جائے تو اسے بھی منفی تنقید کے زمرے میں ڈال دیا جاتا ہے. اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارے یہاں تجزیہ کے نام پر منفی تنقید اور دل کی بھڑاس نکالنے کا کام زیادہ ہوتا ہے. یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص خلوص کے ساتھ تجزیاتی انداز میں کوئی گفتگو کرے یا کسی معاملہ میں معروضیت کے ساتھ اپنی بےلاگ رائے پیش کرے تو اس کا خیر مقدم کرنے کی بجائے اس بدخواہ سمجھ لیا جاتا ہے۔

یہ تمہیدی گفتگو دراصل بہار کی حالیہ اردو تحریک سے متعلق ہے. اس وقت بہار میں اردو تحریک زور و شور سے (بظاہر) چل رہی ہے. دراصل امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے ریاست گیر سطح پر امارت شرعیہ کے پلیٹ فارم سے اردو کارواں کے بینر تلے ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا تھا. اس تحریک کا اثر گاؤں گاؤں میں محسوس کیا جا رہا تھا. بنیادی سطح پر اردو کے مسائل پر سنجیدگی سے گفتگو ہو رہی تھی. مکاتب کے قیام اور پہلے سے چل رہے مکاتب کو مضبوط بنا کر بنیادی سطح پر اردو تدریس کے لیے جو پیش رفت کی گئی تھی اس کے دوررس نتائج برآمد ہونے کی توقع تھی لیکن ولی رحمانی صاحب کے انتقال کے بعد اس تحریک نے بھی دم توڑ دیا ہر چند کہ اردو کارواں ابھی زندہ ہے. ولی رحمانی صاحب کے انتقال کے بعد ایک دو نشستیں بھی ہوئی ہیں لیکن امیر شریعت کے مجوزہ انتخاب کے لیے امارت میں جو اندرونی خلفشار بپا ہے اس کے اثرات اردو کارواں پر بھی پڑے ہیں۔

اردو کارواں کے علاوہ چھوٹی بڑی کئی جماعتیں اس وقت تحریک کا علم لے کر ’’اخبارات‘‘میں کود پڑی ہیں. میدان میں کودنا اس لیے نہیں کہوں گا کہ عملی اعتبار سے کسی بھی تنظیم کی کوئی خاص کارگزاری نہیں ہے سوائے اس کے کہ اردو کارواں کے ایک وفد نے وزیر تعلیم سے ملاقات کر کے انہیں اردو کے مسائل سے آگاہ کیا ہے. اس کے سوا اخبارات میں جو کچھ نظر آ رہا ہے وہ اس شعر سے زیادہ کچھ بھی نہیں:

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا

یہ تو تصویر کا ایک رخ ہے. جو بظاہر خوش نما لیکن بس دل کے بہلانے اور چند لوگوں کے تسکین ذوق نفس تک ٹھیک ہے. تصویر کا دوسرا رخ قدرے اطمینان بخش ہے. بہار میں اردو کے سچے بہی خواہوں کی جماعت اپنی اپنی استطاعت بھر اردو کی لڑائی پورے جوش و جذبے کے ساتھ نام و نمود اور صلے کی تمنا سے بے نیاز ہو کر لڑ رہی ہے. بات چاہے این آئی او ایس میں اردو کی شمولیت کی ہو یا اسکولوں سے اردو کو بطور لازمی مضمون ختم کیے جانے کے خلاف عدالت تک جانے کی. اردو کی لڑائی لڑنے والے لوگ خاموشی کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں. قارئین کو یاد ہوگا کہ چند سال قبل حکومت بہار نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کو سرکاری امارت کے باہر ہندی اور انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی نیم پلیٹ لازمی طور پر لگانے کی ہدایت جاری کی تھی. حکومت بہار کے اس مکتوب کو بنیاد بنا کر نوجوانوں کی ایک ٹیم نے بہار کے مختلف اضلاع کے درجنوں تھانے، بلاک اور سرکاری دفاتر میں اردو میں ناموں کی تختیاں آویزاں کروائیں. قارئین کو یہ بھی یاد ہوگا کہ پٹنہ جنکش سے اردو میں اسٹیشن کا نام ہٹا دیا گیا تو نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اس کے خلاف جم کر آواز بلند کی یہاں تک کہ راتوں رات پٹنہ جنکشن پر دوبارا جگمگاتی ہوئی اردو نظر آنے لگی. نوجوانوں کی یہی جماعت اساتذہ بحالی میں پیدا کی جانے والی رکاوٹ کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں لاٹھیاں بھی کھاتی ہے۔

یہ کوئی معمولی کارگزاریاں نہیں ہیں. وہ بھی اس صورت میں جب نوجوانوں کو کوئی مضبوط سپورٹ بھی حاصل نہیں ہے. اردو کے سرکاری اداروں کے افسران ان معاملات میں اس لیے نہیں پڑنا چاہتے کہ انہیں ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر انہوں نے ان معاملات میں سیدھے سیدھے حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی تو ان اداروں کی کرسیوں تک رسائی آئندہ کے لیے مشکل ہو جائے گی. اردو اخبارات کھل کر لکھنے سے کتراتے ہیں کیونکہ ان کے اپنے تحفظات ہیں. آخر کو انہیں حکومت سے اشتہارات بھی تو لینے ہیں۔

ایسے میں جو لوگ اردو کے لیے واقعی مخلص ہیں انہیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ کام کرنے والوں کے درمیان کس طرح اشتراک ہو اور جو لوگ اپنا تن من دھن لگا کر اردو کے حق کے لیے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں، انہیں کس طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN