اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان کے حالات سنگین، ہندوستانیوں کو نکالنا اولین ترجیح : جے شنکر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
افغانستان کے حالات سنگین، ہندوستانیوں کو نکالنا اولین ترجیح : جے شنکر
88
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ طالبان نے دوحہ میں کیے گئے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کے حالات اچھے نہیں ہیں۔پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز کو بریفنگ دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان نے 15 اگست 2021 سے اب تک 800 سے زائد افراد کو افغانستان سے نکالا ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2020 میں امریکہ اور طالبان نے دوحہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ افغانستان میں 18 سال سے زیادہ تنازع کے بعد ’امن‘ لایا جا سکے۔ امریکہ اور نیٹو کے اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اگر عسکریت پسند معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں تو وہ 14 ماہ کے اندر تمام فوجی واپس بلا لیں گے۔

حکومت کی بریفنگ کی اہم توجہ جنگ زدہ ملک کے مختلف قصبوں میں انخلاء مشن اور ہندوستانی شہریوں کی حفاظت پر ہے۔

میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل ،پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جوشی، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلیدھرن اور میناکشی لیکھی نے شرکت کی۔

دریں اثناء وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کوبتایا کہ ہندوستان افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے ، لیکن اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ باقی ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے واپس لایا جائے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے آج تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی توجہ لوگوں کو وہاں سے لانے پر ہے۔ حکومت افغانستان سے تمام ہندوستانی شہریوں کو جلد سے جلد واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے دیوی شکتی آپریشن کے تحت چھ پروازیں چلائی گئی ہیں ، جن میں بیشتر ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ہے لیکن کچھ ابھی تک وہیں باقی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت یقینی طور پر سب کو واپس لائے گی۔ کچھ افغان شہریوں کو ہندوستانی پروازوں میں بھی لایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں اور فیصلوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ان سرگرمیوں اور فیصلوں میں ہندوستان کا کردار کے لئے جگہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوتن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے کئی رہنماؤں سے بھی بات کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ خود اور سیکرٹری خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا جو بنیادی طور پر وہاں سے لوگوں کو واپس لانے کے بارے میں تھا۔ اپوزیشن لیڈروں کے ہر سوال کا حکومت نے تسلی بخش جواب دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN