اردو
हिन्दी
جون 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلمان اپنے مسائل شریعت کی روشنی میں حل کریں: امارت شرعیہ ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلمان اپنے مسائل شریعت کی روشنی میں حل کریں: امارت شرعیہ ہند
256
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (پریس ریلیز)

امارت شرعیہ ہند کی مجلس شوری کا ایک روزہ اجلاس امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی کے زیر صدارت آج مفتی کفایت اللہ میٹنگ ہال واقع صدر دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی میں منعقد ہوا،جس میں ملک بھر سے امارت کے ارکان شوری اور امرائے شریعت شریک ہوئے، اجلاس میں معاشرے میں دینی بیداری اورعائلی معاملات کو دین کی روشنی میں حل کرنے کی ترغیب اور محاکم شرعیہ کے نظام کی توسیع وغیرہ پر تفصیل سے بحث و گفتگو ہوئی۔اس موقع پر نائب امیر الہند مفتی سید محمد سلمان منصورپوری نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کی اور زیر بحث موضوعات کا تعار ف پیش کیا۔ سب سے پہلے امیر الہند رابع حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ؒکی خدمات کو سراہتے ہوئے ان وفات پر تجویز تعزیت پیش کی گئی۔

امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے خطاب میں ملت اسلامیہ میں دینی بیداری اور اس سے متعلق شعو ر وآگاہی کے لیے عوامی بیداری پر زور دیا اور کہا کہ ائمہ مساجد اور علمائے کرام جمعہ کے بیانات میں اس کو موضوع کو بنا کر باقاعدہ عوام کی ذہن سازی کریں کہ مسلمان اپنے مسائل شریعت مطہرہ کی روشنی میں حل کریں، اس سے وہ بہت سی الجھنوں اور مالی اخراجات سے بچ سکتے ہیں۔

مجلس شوری نے اس موقع پر یہ طے کیا کہ دو تین مہینوں میں جب حالات سازگار ہو جائیں تو امارت شرعیہ کی اہمیت و ضرورت اجا گر کرنے کے لیے ملک کی راجدھانی دہلی میں ملکی سطح کا ایک بڑا اجتماع منعقد کیا جائے، اس اجتماع میں پورے ملک میں جتنے بھی محاکم شرعیہ چل رہے ہیں، ان کے ذمہ داروں کو بھی دعوت دی جائے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ جن صوبوں میں ابھی تک امیر شریعت کا انتخاب نہیں ہوا ہے، وہاں جلد ازجلد کارروائی مکمل کی جائے۔اسی طرح امارت شرعیہ ہند کے سابق ناظم مولانا معزالدین احمد ؒ کی جگہ ان کے برادر خورد مولانا مفتی اسعد الدین کو امارت شرعیہ ہند کا نیا ناظم مقر کیا گیا۔

اجلاس مجلس شوری نے اپنے محاکم شرعیہ کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ محکمہ شرعیہ کا کام معروضی طور پر مصالحتی انداز میں کیا جائے، حاکمانہ طرزعمل اختیار کرنے سے گریز کیا جائے۔ایک اہم فیصلے میں یہ طے ہوا کہ مرکزی دفتر امارت شرعیہ ہند میں باضابطہ ایک دارالافتاء کا قیام عمل میں لا یا جائے جہاں سے تحریری فتاوی صادر ہوں۔اجلاس میں مولانا عبدالعلیم فاروقی نے بحیثیت امیر شریعت اترپردیش، مولانا اشفاق اعظمی کو یوپی کا نائب امیر شریعت نامزد کیا۔

اجلاس میں امیر الہند کے علاوہ مفتی ابوالقاسم نعمانی ، مولانا محمود مدنی، مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری، مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی، مولانا عبدالرب اعظمی،مولانا عبداللہ ناصر ، مولانا سید ازہر مدنی، مولانا حکیم الدین قاسمی ، مولانا مفتی احمد دیولہ گجرات، مولانا ابوالحسن یعقوب ، مولانا زین العابدین ، مولانا افتخار کرناٹک،مولانا محمد اسحق امیر شریعت ہریانہ،پنچاب وہماچل، مولانا حلیم اللہ مہاراشٹرا، مولانا معصوم ثاقب ، مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری ، مولانا بدراحمد مجتبیٰ ، مولانا صدیق اللہ چودھری، مولانا قاری محمد امین، مولانا محمد یحییٰ آسام شریک تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship
خبریں

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

25 جون
وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

حالیہ خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN