اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شاملی میں سمیر کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا،8افراد کے خلاف معاملہ درج

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ماب لنچنگ کی نئی لہر!راجستھان میں گئو رکشکوں نے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

(علامتی تصویر)

200
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شاملی : (ایجنسی)

اترپردیش کے شاملی میں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے ۔ بس اسٹینڈ پر کچھ لوگ اس پر ٹوٹ پڑے اور تب تک مارتے رہے ، جب تک اسے مرا ہوا نہیں سمجھ لیا۔ سرعام قتل کی واردات سے اہل خانہ اور علاقے میں کہرام مچاہوا ہے ۔ اب تک پولیس نے اس معاملے میں 8 لوگوں کونامزد کرتےہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔

واقعہ شاملی ضلع کے بنات قصبے کا ہے، جہاں بس اسٹینڈ پر نوجوان کا کئی لوگوں نے سڑک پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ قتل کی وجہ رنجش کو بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے مقتول کے چچا کی تحریر پر 8 لوگوں کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع ہوچکی ہے ۔

اس واردات کے بارے میں مقتول کے چچا محلہ پریم نگر بنات عادل نے مقدمہ درج کرایا ہے ۔ عادل کےمطابق جمعرات کی شام اس کا بھتیجہ سمیر قصبے کےبس اسٹینڈ پر بس سے نیچے اترا تھا۔ اس دوران بنات قصبے کے ہی آٹھ لوگوں نے پرانی کسی رنجش کو لے کر مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ حملہ آوروں کے پاس لاٹھی -ڈنڈے لوہے کی راڈ تھی، جس سے سمیرپر حملہ کیا گیا۔ نوجوان کے چچا کا الزام ہے کہ حملہ آورزخمی کو بار- بار سڑک پر پٹکتے رہے ۔ اس کے بعد ملزم اسے مراہوا سمجھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول کے چچا عادل نے حملہ آوروں پر رنجش کے سبب واردات کو انجام دینے کا الزام لگایا ہے ۔ کیمرے کےسامنےعادل نے بتایاکہ سمیر ایک ایجنسی پر میکنک کے طور پر کام کرتا تھا ۔ وہ کل شام گھر آنے کے بعد دوا لینے کے لیے قصبے کے بس اسٹینڈ پر گیا تھا۔ وہاں پر اس کی ملزمین سے کہا سنی ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے قتل کی واردات کو انجام دیا۔ عادل نے بتایا کہ ملزم نوجوان غنڈہ گردی کرتے ہیں، جن میں سے دو نوجوان حال ہی میں جیل سے بھی باہر نکلے ہیں۔

بتایا جا رہاہے کہ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچے اہل خانہ زخمی نوجوان کو سی ایچ سی شاملی لے کر پہنچے ،لیکن وہاں سےاسے سنگین حالت کے سبب مظفر نگر کے لیے ریفر کردیا گیا۔ اس کےبعد مظفر نگر لے جاتے وقت راستے میں ہی زخمی کی موت ہوگئی۔

معاملے میں ایس پی شاملی سکرتی مادھو نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر 8 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN