بنگلور : (ایجنسی)
کرناٹک کے مویشی پروری وزیر پربھو چوہان نے بدھ کو کہاکہ راشٹر یہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کی وجہ سے ہی بھارت دوسرا پاکستان نہیں بن رہاہے ۔ انہوں نے آر ایس ایس کو دیش بھکت تنظیم بتاہوئے کہاکہ یہ ملک کی حفاظت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت آر ایس ایس کے تحت محفوظ ہے ۔ بھارت کے لوگوں کو کسی ملک اور طاقت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر کا یہ بیان جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو جواب ہے ، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس سے تربیت یافتہ 4000 افسر اب ملک کی نوکر شاہی کا حصہ ہیں ۔ چوہان نے جے ڈی ایس پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پارٹی نے کس طرح سرکار اور آئینی کو چلایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس اور کمار سوامی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آر ایس ایس کو لے کر بولنے کی ان کی ساکھ نہیں ہے۔
حال ہی میں کانگریس کے سینئر لیڈر سدارمیا نے کہا تھا کہ ’بی جے پی طالبانی‘ ہے اور الزام لگایا تھاکہ کرناٹک میں واقعی آر ایس ایس کے ہاتھ میں انتظامیہ ہے ۔ کووڈ کی وجہ سے اپنوں کو کھونےوالے پریوار کو راشن کٹ بانٹتے وقت انہوں نے یہ باتیں کہی تھیں۔ انہوںنے کہا تھا کہ بی جے پی کےپاس جھوٹ کی فیکٹری ہے ۔ وہ صرف جھوٹ کا پیداوار کرتی ہے ۔ ہم اسے گوئبلز کے نظریے سے جوڑ سکتے ہیں ۔ ہٹلر کے پاس جھوٹ کی تشہیر کرنے کے لیے گوئبلز (پال جوزف گوئبلز ) نامی ایک وزیر تھا
۔










