اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکیوں پر سابق فوجی سربراہوں کو تشویش،کہا یہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکیوں پر سابق فوجی سربراہوں کو تشویش،کہا یہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک
439
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

کٹر ہندوتوا وادی رہنما یتی نرسگھانند کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل کر رہے ہیں اور ہندوؤں کو ہتھیار اٹھانے کی وکالت کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے گزشتہ ہفتے ہری دوار میں تین روزہ سمیلن کا انعقاد کیا تھا اور اس میں مسلمانوں کے خلاف تشدد پر کھل کر بات کی گئی تھی۔

اس ویڈیو کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سوشل میڈیا صارفین بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اتراکھنڈ پولیس نے اس معاملے میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

بی بی سی ہندی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے کئی نامور لوگوں نے حکومت سے سخت قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اس پر بھارت کے سابق آرمی چیفس نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان سابق آرمی چیفس نے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل اور پنجاب کے کپورتھلہ کے ایک گرودوارے میں گرو گرنتھ صاحب کی مبینہ بے حرمتی کی بھی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 1971 کی جنگ کے ہیرو اور بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ریٹائرڈ) ارون پرکاش نے لکھا ہے- کیا ہم فرقہ وارانہ خونریزی چاہتے ہیں؟ ارون پرکاش کےاس ٹویٹ سے اٹل بہاری واجپئی کی سرکار میں 1999 میں کارگل جنگ کےدوران بھارت کےآرمی چیف رہے جنرل وید پرکاش ملک نے بھی اتفاق کیاہے ۔

WHY IS THIS NOT BEING STOPPED? With our Jawans facing enemies on 2 fronts, do we want a communal blood-bath, domestic turmoil and international disgrace? Is it difficult to understand that anything which damages national cohesion & unity endangers India’s national security? https://t.co/ZwBpEbHVyB

— Adm. Arun Prakash (@arunp2810) December 23, 2021

سوشل میڈیا صارفین ہندو یووا واہنی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کی ویڈیو بھی شیئر کر رہے ہیں اور اس میں بھی مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے والی تقاریر بھی ہیں۔ اس ویڈیو میں ہندو راشٹر بنانے کے لیے تشدد، موت اور قتل کےلیے سنکلپ لیا جا رہاہے ۔

دہلی بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے بھی ہری دوار میں منعقد دھرم سنسد میں شرکت کی تھی۔ دھرم سنسد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوتوا رہنما اور سادھو ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ہری دوار کی دھرم سنسد کے ویڈیو کلپ کو ٹویٹ کرتے ہوئے ایڈمرل (ریٹائرڈ) ارون پرکاش نے لکھا، ’’اسے روکا کیوں نہیں جا رہاہے؟ہمارے فوجی دومحاذوں پر دشمن کا سامنا کررہے ہیں اور ہم فرقہ وارانہ خونریزی، اندرونی خلفشار اور بین الاقوامی شرمندگی کا سامنا کرنا چاہتےہیں؟ کیا یہ سمجھنا اتنا مشکل ہے کہ قومی ہم آہنگی اور تحادخطرے میں ہے تو ملکی سلامتی بھی خطرے میں پڑجائےگی؟

WHY IS THIS NOT BEING STOPPED? With our Jawans facing enemies on 2 fronts, do we want a communal blood-bath, domestic turmoil and international disgrace? Is it difficult to understand that anything which damages national cohesion & unity endangers India’s national security? https://t.co/ZwBpEbHVyB

— Adm. Arun Prakash (@arunp2810) December 23, 2021

‘ سماجی ہم آہنگی کو خطرہ

ایک سابق لیفٹیننٹ جنرل نے ٹیلی گراف کو بتایا، ’’یہ نفرت کے سوداگر جنونی ہیں اور ملک کی سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہیں۔ حکومت انہیں گرفتار کیوں نہیں کر رہی ہے، یو اے پی اے کیوں نہیں لگا رہی ہے اور ان کے لیے غداری کا قانون کیوں نہیں ہے؟

سشانت سرین نے ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے، ’’یہ بہت ہی ناگوار ہے، اگرحکومت انہیں نہیں روکتی ہے تو ملکی دفاع سے کھیلواڑ ہے۔

ٹیلی گراف نے دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر سے پوچھا کہ واہنی کے پروگرام کو لے کر کوئی کارروائی کیوں نہیںکی گئی تو انہوں نے کہا ’ ہم نے دہلی میںہوئےاس پروگرام کا ویڈیو دیکھا ہے، جس میںمسلمانوں کےخلاف لوگوں کو اکسایا جا رہاہے۔ ہم اوپر کے افسران کی ہدایات کا انتظار کررہے ہیں ۔

دوسری جانب میجر جنرل ریٹائرڈ یش مورے نے پنجاب میں لنچنگ کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘یہ پریشان کن ہے کہ پنجاب میں مذہب کے نام پر دو افراد کو قتل کیا گیا۔ ہم دوسرا پاکستان بن چکے ہیں۔ یہ نفرت بند ہونی چاہیے ورنہ ہم تباہ ہو جائیں گے۔

I’ve instructed AIMIM #Uttarakhand Pres @DrNayyerkazmi1 to file a police complaint against #HaridwarHateAssembly. It’s a clear case of incitement to genocide. Our team has attempted to file it today but officers in Roorkee were unavailable due to other engagements 1/n pic.twitter.com/Pwp2JhjJY3

— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) December 23, 2021

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس پورے معاملے پر کئی ٹویٹس کیے ہیں۔ اویسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس پروگرام میں تقریر کرنے والے زیادہ تر لوگ ہمیشہ لوگوں کو نفرت اور تشدد پھیلانے پر اکساتے ہیں اور ان کا اقتدار سے گہرا تعلق ہے۔ اس نسل کشی کی اپیل میں مرکز اور اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت ایک ساتھ ہے۔ اب تک کوئی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ حکومت کی طرف سے کوئی مذمت کیوں نہیں ہوئی؟ اویسی نے لکھا، ’نسل کشی کی حوصلہ افزائی کرنا نسل کشی کنونشن 1948 کے تحت ایک جرم ہے۔ بھارت اس کنونشن کے ساتھ تھا لیکن مجرموں کو سزا دینے میں ناکام رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN