اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی الیکشن ٹال دیں ،مودی-الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کا مشورہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی الیکشن ٹال دیں ،مودی-الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کا مشورہ
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پریاگ راج :(یجنسی)

اومیکرون ویرینٹ کےتیزی پھیلنے کے درمیان الہ آباد ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کیاہے۔ کورٹ نے الیکشن کمیشن اوروزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کو کچھ وقت کےلیے ٹال دیا جائے اورساتھ ہی ریلیوں پر بھی روک لگا دی جائے۔ بتادیں کہ اومیکرون ویرینٹ کی رفتار انتہائی تیز ہے اور کچھ ہی دنوں میں یہ کئی ریاستوںمیں پیر پسار چکاہے ۔

جسٹس شیکھر کمار یادو نے یہ بات ملزم سنجے یادو کو ضمانت دیتے ہوئے کہی ۔ سنجے یادو کے خلاف پریاگ راج کے کینٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔ ضمانت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ آج اس عدالت کے سامنے تقریباً چار سو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے کہا کہ زیادہ معاملات ہونے کی وجہ سے وکلا کی تعداد زیادہ ہے اور ان کے درمیان کوئی سماجی فاصلہ نہیں ہے ۔ وکلا ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہوتے ہیں جب کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور تیسری لہر آنے کا امکان ہے ۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ اخبارات کے مطابق 24 گھنٹوں میں چھ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 318 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ پریشانی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس خوفناک وبا کے پیش نظر چین، نیدرلینڈ، آئرلینڈ، جرمنی، اسکاٹ لینڈ جیسے ممالک نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ ایسے میں رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ الہ آباد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اصول بنائیں۔

عدالت کے مطابق ایسی خوفناک صورتحال روزانہ اخبارات اور ٹی وی چینلز میں دکھائی جا رہی ہے ۔ پچھلی لہر میں ہم نے دیکھا ہے کہ لاکھوں لوگ کورونا سے متاثر ہوئے اور لوگوں کی اموات ہوئیں ۔ گرام پنچایت کے انتخابات اور بنگال اسمبلی انتخابات نے لوگوں کو بہت متاثر کیا، جس کی وجہ سے لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات قریب ہیں ، جس کے لئے سبھی سیاسی پارٹیاں ریلی اور جلسے وغیرہ کر کے لاکھوں لوگوں کو جمع کر رہی ہیں ۔ جہاں کسی بھی طرح سے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے اور اسے بروقت نہیں روکا گیا تو اس کے نتائج دوسری لہر سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں الیکشن کمشنر سے عدالت کی درخواست ہے کہ وہ ایسی ریلیوں، جلسوں وغیرہ پر فوری طور پر روک لگا دیں ، جن میں بھیڑ جمع ہوتی ہے۔ نیز سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی مہم اور تشہیر ریلیوں اور جلسوں میں بھیڑ اکٹھا کرکے نہیں ، بلکہ دوردرشن اور اخبارات کے ذریعہ کریں۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگر ممکن ہو تو فروری میں ہونے والے انتخابات کو ایک دو ماہ کے لئے ملتوی کر دیں کیونکہ جان رہی تو انتخابی ریلیاں اور جلسے ہوتے رہیں گے۔ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 21 میں ہمیں زندگی کا حق بھی دیا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN