اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی میں ’منی لاک ڈاؤن‘ کے درمیان کورونا کے خوفناک اعداد و شمار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی میں ’منی لاک ڈاؤن‘ کے درمیان کورونا کے خوفناک اعداد و شمار
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17,335 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ تعداد پچھلے سال 8 مئی کے بعد آنے والے نئے کیسز میں سب سے زیادہ ہے۔ وہیں دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح فی الحال 17.73 فیصد ہے، جو گزشتہ سال 11 مئی کے بعد سب سے زیادہ پازیٹیو شرح ہے۔

فی الحال، کورونا کے بڑھتے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے،دہلی میں جمعہ کی رات10 بجے سے ’منی لاک ڈاؤن‘ یعنی ویک اینڈ کرفیو جاری ہے۔ ویک اینڈ کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 3 جنوری تک کورونا کے انفیکشن کی شرح 6 فیصد سے اوپر پہنچ گئی تھی جس کے بعد گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) نے یلو الرٹ جاری کیا تھا۔

پازیٹیویٹی شرح سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیسٹ کیے جارہے ٹیسٹ میں کل کتنے مریض پازیٹیو آرہے ہیں۔ اس کا زیادہ ہونا یہ بتاتاہے کہ انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میں پازیٹیویٹی شرح 17.73فیصد ہے ،یعنی جو کل ٹیسٹ ہوئے ہیں اس میں 17.73 فیصد لوگ پازیٹیو ہیں۔

پیرکو ہوگی ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ

دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے)کی پیر کو میٹنگ ہو گی۔ میٹنگ میں کورونا کے حالات کے پیش نظر کچھ مزید سخت فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل منگل کو ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں ویک اینڈ کرفیو لگانے کا اعلان کیاگیا تھا۔ ویک اینڈکرفیو کے دوران ضروری خدمات میں شامل لوگوںاور ضروری ایشیا کو چھوڑ کر پیر صبح 5 بجے تک سب کچھ بند رہے گا۔

دہلی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو کے دوران ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی سے وابستہ کچھ لوگوں کو اپنا جواز شناختی کارڈ دکھا کر باہر آنے کی اجازت دی ہے، لیکن جن لوگوں کو ان دو دنوں کے دوران کوئی ہنگامی کام ہے،تو وہ ڈی ایم آفس میں درخواست دے کر پاس جاری کرا سکتے ہیں۔ درخواست کے لیے دہلی سرکار کی ویب سائٹ www.delhi.gov.in پر اپلائی کرنا ہوگا۔

انہیں E-PASS جاری کروانا ہوگا

اس کے علاوہ الیکٹریشن، کارپینٹر، واٹر سپلائی جیسی خدمات فراہم کرنے والے پرائیویٹ ورکرز کے لیے ای پاس جاری کیا جائے گا۔

اخبار کے ہاکر، آئی ٹی سروس اور بینک ملازمین کو بھی کرفیو کے دنوں کے لیے ڈی ایم آفس سے اجازت لینی ہوگی۔

پھلوں اور سبزیوں، دودھ، ادویات اور طبی آلات کے سپلائی کرنے والوں کو بھی متعلقہ ڈی ایم آفس سے ای پاس جاری کروانا ہوگا۔

وہیں گھروں میں کام کرنے والے لوگوں (باورچی، باغبان، صفائی والا وغیرہ) کے لیے ویک اینڈ پر کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت نے واضح کردیا ہے کہ ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لوگ دو دن تک کام کرنے والوں کے بغیر بھی انتظام کر سکتے ہیں۔

دہلی میں ویک اینڈ کرفیو کے دوران مستثنیٰ لوگوں کی فہرست

1- ضروری اور ہنگامی خدمات میں شامل افسران اور ملازمین کو کرفیو کے دوران اپنی جواز شناخت ظاہر کرنے پر ویک اینڈ اور نائٹ کرفیو سے چھوٹ دی جائے گی۔

2- حکومت ہند، اس کے ماتحت دفاتر اور PSUs کے افسران بھی اپنے شناختی کارڈ دکھا کر سفر کر سکیں گے۔

3- سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دہلی کی تمام عدالتوں کے عملے کے ساتھ ساتھ وکلاء عدالتی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اپنی جواز شناخت یا اجازت نامہ دکھا کر وہاں سے جا سکیں گے۔

4- دہلی میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے دفاتر میں خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کو بھی چھوٹ دی جائے گی ۔

5- تمام ہیلتھ ورکرز جیسے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکس اور اسپتال کی دیگر خدمات جیسے کہ تشخیصی مراکز، لیبز، کلینک، فارمیسی، فارماسیوٹیکل کمپنیاں، میڈیکل آکسیجن سپلائی کرنے والے عملہ کو شناختی کارڈ دکھا کر جانے کی اجازت ہوگی۔

6- جواز شناختی کارڈ اور ڈاکٹر کے نسخے کی بنیاد پر آٹینڈر کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین اور دیگر مریضوں کو بھی صحت خدمات کے لیے جانے کی اجازت ہوگی۔

7- کووڈ19-ٹیسٹ یا ویکسینیشن کے لیے جانے والوں کو بھی شناختی کارڈ پیش کرنے پر باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

8- ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، بین ریاستی بس ٹرمینس سے آنے یا جانے والے مسافروں کو ٹکٹ دکھانےپر سفر کرنے کی اجازت ہے۔

9- الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے میڈیا اہلکاروں کو جواز شناختی کارڈز دکھانے پر آمد روفت کی اجازت ہوگی۔

10- طلباء کو امتحان میں شرکت کرنے اور امتحانی ڈیوٹی کے لیے تعینات عملے کو شناخت، ایڈمٹ کارڈ دکھانے پر جانے دیا جائے گا ۔

11- شادی کارڈ کی سافٹ یا ہارڈ کاپی پیش کرنے پر، 20 افراد کو شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت ہو گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN