اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ڈورٹو ڈور مہم پرنکلیں پرینکا نے یوگی سے پوچھا روزگار پر سوال ، یوپی سی ایم نے کہی یہ بات

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ڈورٹو ڈور مہم پرنکلیں پرینکا نے یوگی سے پوچھا روزگار پر سوال ، یوپی سی ایم نے کہی یہ بات
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوئیڈا :(ایجنسی)

اترپردیش میں اپنی عوامی رابطہ مہم پرنکلیں پرینکا گاندھی نے یوگی سرکار پر سخت نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہاکہ یوگی سرکارکو الیکشن کے 80 فیصد بنام 20 فیصد کے درمیان ہونے جیسا بیان دینے کے بجائے روزگار، طبی خدمات اورتعلیم سے جوڑے اعدادوشمار سامنے رکھنے چاہئے۔ ادھریوگی نے پلٹ وار کرتےہوئے کہاکہ ان کے وقت میںنوکری کو لےکر ایک پیسہ کی رشوت لینے کاالزام نہیں ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج نوئیڈا میں پارٹی امیدوار پنکھڑی پاٹھک کے لیے انتخابی تشہیر کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اس دوران انھوں نے ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی۔ انھوں نے ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہا کہ ’’بی جے پی حکومت 20-80 فیصد کی بات کر رہی ہے، لیکن حکومت یہ کیوں نہیں بتا رہی کہ کتنے فیصد نوجوان بے روزگار بیٹھے ہوئے ہیں؟ تعلیم کے بجٹ میں جتنے فیصد پیسے خرچ ہوئے ہیں وہ پہلے سے کم کیوں ہو گئے ہیں؟ کتنا فیصد پیسہ صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے؟‘‘

پرینکا گاندھی نے نوئیڈا میں لوگوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ذات پات اور فرقہ پرستی پھیلانے سے صرف سیاسی پارٹیوں کو فائدہ ہوتا ہے، عوام کا اس سے کوئی فائدہ نہیں۔ عوام ہر لیڈر کو جوابدہ بنائے اور ان سے اپنی پریشانیوں کو لے کر سوال پوچھیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سب سے گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ اس انتخاب کو اپنے لیے مفید بنائیں۔

اس دوران پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریلوے این ٹی پی سی کے طلبا پریشان ہیں، ان پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں، لیکن کوئی ان کی بات نہیں سن رہا۔ دو سال سے یوپی میں کام کر رہی ہوں۔ میں نے بار بار دیکھا ہے جب امتحان آتا ہے تو کسی نہ کسی وجہ سے رد ہو جاتا ہے، یا پھر پیپر لیک ہو جاتا ہے، امتحان ہونے کے بعد کَٹ آف بدل جاتا ہے۔ پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ناراض تمام نوجوان ایسے ہیں جن کے کیریر برباد ہو چکے ہیں۔ جو سالوں سے انتظار کر رہے ہیں کہ امتحان دیا ہے تو ملازمت ملے گی، لیکن بار بار گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ جب وہ آواز اٹھا رہے ہیں تو آپ پٹائی کر رہے ہیں۔ نوجوانوں پر ایسی ایسی دفعات لگائی جا رہی ہیں کہ جیل چلے جاتے ہیں، بعد میں یونیورسٹی نہیں جا سکتے۔ ہم نے ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے ایک منشور تیار کیا ہے۔ ان کو پڑھیں، کیونکہ ہم ٹھوس بات کر رہے ہیں، اِدھر اُدھر کی بات نہیں کر رہے۔

नारी शक्ति बदलेगी नोएडा की तकदीर।

कांग्रेस महासचिव श्रीमती @priyankagandhi जी ने नोएडा में महिला शक्ति के साथ संवाद किया। #कांग्रेस_आपके_द्वार pic.twitter.com/UluC2gtDJ6

— Congress (@INCIndia) January 31, 2022

پرینکا گاندھی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں صرف اِدھر اُدھر کی بات کر رہی ہیں۔ نوجوانوں کے مستقبل کی بات نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ ترقی کی بات ہونی چاہیے، ہم نے نوجوانوں کے لیے انتخابی منشور نکالا ہے۔ سبھی بول دیتے ہیں 20 لاکھ ملازمت دیں گے، لیکن یہ روزگار آئیں گے کیسے، اس کے بارے میں نہیں بتاتے۔ کانگریس نے یہ طے کیا ہے کہ ہم نوجوانوں کو بتائیں گے کہ یہ روزگار کیسے آئیں گے۔ 12 لاکھ روزگار حکومت میں خالی پڑے ہیں۔ ہم کس طرح سے بھریں گے، اگر آپ اپنا چھوٹا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کس طرح آپ کی مدد کرے گی، ہم یہ بتائیں گے۔

یوپی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی سیکٹر 72 میں کچھ اہم خواتین کے ساتھ میٹنگ میں بھی شریک ہوئیں۔ میٹنگ کے دوران خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ خواتین کو مضبوط کیا جائے اور ہر شعبہ میں خواتین کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب یوگی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سال پہلے دبنگ اور دنگائی ہی قانون تھے، ان کا کہا انتظامیہ کاحکم تھا لیکن پانچ سال میں ہماری سرکار ریاست کو ان حالات سے باہر نکالا ہےاور یہ کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوپی سرکارنے 5 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیے لیکن اس کے بعد بھی کوئی بدعنوانی ریاست میں نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھول نہیں سکتا کہ پانچ سال پہلے یوپی کو لےکر کیا بحث ہوتی تھی۔ پانچ سال پہلے دبنگ اور دنگائی ہی قانون تھے۔ ان کاکہا انتظامیہ کا حکم تھا۔ پانچ سال پہلےتاجر وں کو لوٹاجاتا تھا، بیٹی گھر سے باہر نکلنے میں گھبراتی تھی اور مافیا سرکاری تحفظ میں کھلے عام گھومتے تھے۔ مغربی یوپی کے لوگ کبھی نہیں بھول سکتے کہ جب یہ علاقہ فساد کے آگ میں جل رہا تھا تو تب کی سرکار اتسو مانا رہی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN