اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مجھ پرمودی کی ای ڈی ،سی بی آئی کا زور نہیں چلتا،اتراکھنڈ میں راہل برسے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مجھ پرمودی کی ای ڈی ،سی بی آئی کا زور نہیں چلتا،اتراکھنڈ میں راہل برسے
99
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہرا دون ؍ہری دوار :(ایجنسی)

اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان اتراکھنڈ میں بھی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہری دوار میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہری دوار میں اپنی ایک تقریر کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس آپ لوگوں کی حکومت لائے گی۔ دہلی میں وزیر اعظم نہیں ہیں، وہاں راجا بیٹھا ہوا ہے۔ ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہیے۔ ہمیں غریب عوام کی، کسانوں کی، چھوٹے کاروباری اور چھوٹے تاجروں کی اور نوجوانوں کو روزگار دلوانے والی حکومت چاہیے۔‘‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم نریندر مودی کے ان کی بات نہ سننے کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ان پر ای ڈی اور سی بی آئی کا دباؤ نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا گھمنڈ دیکھ کر مجھے ہنسی آتی ہے۔ مودی کو وزیر اعظم نہیں بلکہ ‘’راجا‘ بتاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پچھلے 70 سالوں میں کسی نے کوئی کام نہیں کیا اور ان کے آنے کے بعد ہی ملک بیدار ہوا ہے۔

ہری دوار میں راہل نے کہا کہ مودی نے ملک کو ارب پتیوں اور غریبوں کے دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ اب دو ہندوستان ہیں۔ مودی نے نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی جیسے فیصلوں کو نافذ کر کے چھوٹے تاجروں، دکانداروں، کسانوں اور مزدوروں کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نوٹ بندی سے ملک میں کالا دھن ختم ہوا؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ کالا دھن سفید ہو گیا ہے اور بی جے پی کو مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک بے روزگاری کے مسئلے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو روز گار ارب پتیوں نے نہیں بلکہ چھوٹے تاجروں، دکانداروں اور کسانوں دیتے ہیں، جنہیں مرکزی حکومت نے برباد کر دیا ہے۔

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کورونا سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کو کہا، مودی نے لوگوں سے تھالی بجانے اور موبائل فون کی روشنی جلانے کو کہا۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ کے والدین اوربچوں کو آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت تھی تو آپ کی سرکار کہاں تھی؟ کورونا میں مرکز نے مزدوروں کو سڑکوں پر بے سہارا چھوڑ دیا ۔ جبکہ کانگریس نے ان کے لیے بسوںکاانتظام کیا۔ بی جے پی سرکار نے اپنے گھمنڈ کےسبب ان بسوں کو لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہماری حکومت آتی ہے تو ہم ریاست میں 4 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔ ہم 5 لاکھ غریبوں کو ہر سال 40 ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں ڈلوائیں گے۔ ہم ایمبولنس، موٹر سائیکل اور ڈرون کے ذریعہ سے صحت خدمات کو آپ کے گھر تک پہنچائیں گے۔‘‘

اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے مودی حکومت کے طرز حکمرانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی کو لگتا ہے کہ ان سے سبھی کو ڈر لگتا ہے، تو وہ غلط ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ ای ڈی، سی بی آئی سے وہ کسی کو بھی دبا دیں گے، تو وہ غلط ہیں۔ مجھے ان سے ڈر نہیں لگتا۔ مجھے الٹا ان کے تکبر کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ وہ ملک سے کہتے ہیں کہ گزشتہ 70 سالوں میں کچھ نہیں ہوا۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ سڑکیں، فیکٹری، ٹرین سب جادو سے بنی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN