اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آر ایس ایس کارکنان یوپی الیکشن کے بقیہ مراحل کے لئے متحرک ہو جائیں: بھاگوت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آر ایس ایس کارکنان یوپی الیکشن کے بقیہ مراحل کے لئے متحرک ہو جائیں: بھاگوت
234
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں بی جے پی کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے اور اس کا اعتراف خود آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کیا ہے۔ 14 فروری کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے وسط میں ہی موہن بھاگوت نے یوپی کے سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ عہدیداروں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں واضح طور پر کہا کہ آئی بی کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ بی جے پی کو پہلے مرحلے میں کافی نقصان پہنچا ہے اور دوسرے مرحلے میں بھی اس کی حالت خستہ ہے، لہذا سنگھ کے تمام کارکنان کو متحرک کیا جائے۔

آر ایس ایس کے ایک سینئر کارکن نے موہن بھاگوت کے حوالے سے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سنگھ کے سربراہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پہلے دونوں مرحلوں میں بی جے پی کی حالت ٹھیک نہیں رہی۔ پہلے مرحلہ میں اسے 17 سیٹیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی اس کی حالت خراب ہے۔

خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں 10 فروری کو مغربی اتر پردیش کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ 2017 کے انتخابات میں بی جے پی نے ان میں سے 53 سیٹیں جیتی تھیں لیکن آئی بی کی رپورٹ کی بنیاد پر سنگھ کا اندازہ اس بار بی جے پی صرف 17 سیٹوں تک ہی محدود رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں مغربی اتر پردیش اور روہیل کھنڈ کی 55 سیٹوں پر 14 فروری کو پولنگ ہوئی۔ 2017 میں بی جے پی نے ان میں سے 38 سیٹیں جیتی تھیں لیکن سنگھ کا اندازہ ہے کہ اس بار بی جے پی آدھی سیٹیں بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔

اگرچہ بی جے پی کو اپنی سیٹوں میں کمی کا پہلے سے ہی علم تھا لیکن سنگھ کے سربراہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں جو اندازے سامنے آئے ہیں اس سے پارٹی لیڈر حیران ہیں۔ وہ یقین نہیں کر پا رہے کہ پارٹی کی حالت اتنی خراب ہو گئی ہے۔ سنگھ کے کارکن نے کہا، ’حجاب ‘کے تنازع نے مسلم ووٹروں کو متحد کر دیا اور وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے۔ خاص طور پر دوسرے مرحلے میں یہ اثر واضح طور پر نظر آیا۔ جبکہ ہندو خاموش رہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ پہلے دو مرحلوں میں بی جے پی کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘‘

سنگھ کے دیگر لیڈر نے کہا کہ یہ معاملہ بھی کسان تحریک کے دوران پیدا ہونے والے ٹول کٹ تنازعہ کی طرح ہو سکتا ہے۔ اس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کا مستقبل اب لوگوں اور ان کے خیالات پر منحصر ہے۔ پہلے دو مرحلوں کے جائزے کے بعد سنگھ کے کارکنوں کو تمام علاقوں میں باہر نکلنے اور ہندوؤں کو بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر آنے کی ترغیب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سنگھ کے ایک پرچارک نے کہا ’’اگر یوگی 2022 کا الیکشن ہار جاتے ہیں تو مودی 2024 کا الیکشن بھی ہار سکتے ہیں۔‘‘ موہن بھاگوت کی ہدایات کے بعد سنگھ کے عہدیدار اور کارکنان اب گھر گھر جا کر چھوٹی چھوٹی میٹنگیں کر رہے ہیں اور لوگوں کو قوم کے نام پر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN