رائے بریلی :(ایجنسی)
کانگریس جنرل سکریٹری اور یوپی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے رائے بریلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوپی میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو ہم ریاست کے ہر ضلع میں لڑکیوں کے لیے اسکول بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی 25 فیصد پوسٹ لڑکیوں کے لیے مختص ہوں گی۔
ہم ملازمتوں کے لیے کیلنڈر بنائیں گے اور وقتاً فوقتاً منصوبہ بندی کریں گے اور روزگار دیں گے۔
لوگوں کو راشن ہی نہیں تعلیم اور روزگار بھی فراہم کیا جائے: پرینکا
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، ’’حکومت راشن تقسیم کر رہی ہے یہ اچھی بات ہے لیکن لوگوں کو تعلیم اور روزگار کے ذریعے پیروں پر بھی کھڑا کیا جانا چاہئے۔ ہم ایسا قانون لانا چاہتے ہیں جس کے بعد خاتون کی ہراسانی سے متعلق معاملہ کی 15 دن میں ایف آئی آر نہ درج کرنے والے عہدیداروں کو معطل کیا جا سکے۔‘‘










