اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایس پی کاہاتھ دہشت گردوں کے ساتھ، اکھلیش پر سی ایم یوگی کا حملہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ایس پی کاہاتھ دہشت گردوں کے ساتھ، اکھلیش پر سی ایم یوگی کا حملہ
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ؍ پیلی بھیت:(ایجنسی)

پیلی بھیت کے پورن پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے احمد آباد کیس میں دہشت گردوں کو دی گئی سزا کو لے کر ایس پی کو گھیرا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں میں سے ایک کا خاندان ایس پی کے پلیٹ فارم پر نظر آرہا ہے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ترقی کی سیاست کی ہے اور ایس پی نے ملک کو توڑنے والوں کا ساتھ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘جو پچھلی حکومتوں نے نہیں کیا۔ بی جے پی نے پانچ سالوں میں یہ کر دکھایا۔ اب ریاست میں فسادات نہیں ہوتے۔ بم بم بھولے کی گونج سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے رام بھکتوں پر گولیاں چلائیں، ہم نے مندر بنوایا۔ پیلی بھیت کے بارے میں کہا کہ یہاں میڈیکل کالج بنا، سڑکیں بنیں۔

کوئی نئی ہوا نہیں، وہی ایس پی ہے

سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ ‘نئی ہوا نہیں، وہی ایس پی ہے۔ ایس پی کا ہاتھ دہشت گردوں کے ساتھ ۔ ایس پی نے حکومت بنتے ہی دہشت گردوں کے خلاف درج مقدمات واپس لے لیے۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت نے ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دور میں حکومت نے غریبوں کو مفت راشن دیا۔ تمام اسکیموں کا فائدہ دیا۔ مفت ویکسین لگائی۔ ایس پی پہلے اس ویکسین کو بی جے پی کی ویکسین بتا رہے تھے اور بعد میں خود ہی لگوائی۔

عوام سے تعاون کی اپیل

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایس پی نے بیوہ معذور پنشن روک دی، جسے بی جے پی حکومت نے دوبارہ شروع کر دیا۔ انہوں نے تمام نشستوں پر عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ اپنی حکومت کی حصولیابیاں شمار کرائیں۔ بنگالی سماج کے لیے کہا کہ حکومت بنتے ہی سماج کو مین اسٹریم سے جوڑ دیا جائے گا۔

ترقی، بہتر حکمرانی اور حب الوطنی کے پولرائزیشن سے بی جے پی کو ملے گی مکمل اکثریت:یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ ترقی، بہتر حکمرانی اور حب الوطنی کے پولرائزیشن کی بدولت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اسمبلی انتخابات میں دو تہائی زیادہ اکثریت سے جیت حاصل کر کے 10مارچ کو دوبارہ حکومت بنانے جارہی ہے۔

یوگی نے ہفتہ کو ’یواین آئی‘ سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اسمبلی انتخابات میں عوام الناس کی بی جے پی کو مکمل حمایت مل رہی ہے۔ حقیقت میں یہ الیکشن 80بنام20کا ہے۔ مطلب 80فیصدی سیٹیں بی جے پی کو مل رہی ہیں۔ریاست بی جے پی کی مکمل اکثریت کی حکومت بننے جارہی ہے۔ لوگ اپوزیشن پارٹیوں کی ذات۔مذہب کی سیاست کو اب ناکار چکے ہیں اور ترقی، بہتر حکمرانی اور حب الوطنی کے راستے پر چلنے والی بی جے پی کو دوبارہ اقتدار ملنا یقینی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے چہرے کے ساتھ الیکشن لڑنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا’میں پارٹی کا ایک عام کارکن ہوں۔ الیکشن وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں لڑاجارہا ہے۔ پارٹی نے مجھے ریاست میں خدمت کا موقع دیا تو مجھے اپنا رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کرنا ہوگا جو میں کررہاہوں۔ عوام اگلے پانچ سال کے لئے بی جے پی کو موقع دیں یہی ہماری خواہش ہے۔

انتخابی نتائج میں ذات۔پات کی صف بندی کے اثر کے امکانات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ذات، پات، مذہب کی بات تب آتی ہے جب پارٹی یا لیڈر عوامی توقعات پر کھرے نہ اترے ہوں۔ سال 2014 کے بعد ملک کی سیاست میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی، بہتر حکمرانی اور حب الوطنی کے ایجنڈے نے ذات۔پات کوبے اثر کردیا ہے۔

آج کے دن پوری سیاست کا پولرائزیشن ترقی، بہتر حکمرانی اور حب الوطنی تک پرکوز ہوچکا ہے۔ کنبہ پروری، ذات۔پات اور مذہب کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کے اندر بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق جن پروگراموں کو آگے بڑھایا ہے وہ پختہ عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

یوگی نے کہا’سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو اچھی طرح سے پتہ چل چکا ہے کہ ان کے سربراہ اکھلیش یادو تک مین پوری کے کرہل اسمبلی میں بری طرح ہار رہے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ملائم سنگھ یادو کو کیوں بلا رہے ہیں۔ ملائم سنگھ سیاست کے بہت ماہر استاد ہیں۔ ان کو معلوم ہے کہ ایس پی کرہل میں بھی بری طرح سے ہارہی ہے۔ اس لئے انہوں نے عوام سے کہہ دیا ہے کہ آپ اپنا فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی کا ایک لیڈر بار۔ بار ملائم سنگھ یادو کو امیدوار کا نام لینے کو کہہ رہا تھا اب ایک باپ کو ان کے اسمبلی حلقے میں اپنے بیٹے کا نام یاد نہیں ہے۔ تو اس سے زیادہ بدقسمتی ایس پی کی اور کیا ہوسکتی ہے۔جب ایک والد کو اپنے بیٹے کا نام یاد نہیں آرہا تو عوام کہاں سے اس کا نام جانتے ہونگے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN