اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسجدوں سے اعلان کردیں ہم حجاب اتار دیں گے!، علمائے کرام کی خاموشی پر باحجاب طالبات ناراض

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسجدوں سے اعلان کردیں ہم حجاب اتار دیں گے!، علمائے کرام کی خاموشی پر باحجاب طالبات ناراض
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور:(ایجنسی)

کرناٹک حجاب معاملے پر مقتدر علمائے کرام کی خاموشی پر باحجاب طالبات ناراض ہیں۔ معروف فری لانس صحافی اشرف حسین نے اپنے ویریفائڈ ٹوئٹر اکائونٹ سے ایک ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے ’’کیا حجاب معاملے پر علمائے دین کی خاموشی مسلم بہنوں کے حوصلوں کو توڑ رہی ہے‘‘۔ ویڈیو میں چند باحجاب خاتون کھڑی نظر آرہی ہیں۔ ان میں سے ایک کہہ رہی ہیں کہ ’’اگر آپ اس جنگ میں ہمارا ساتھ نہیں دے سکتے تو میں علمائوں سے کہناچاہتی ہوں کہ ہمیں حجاب نکال کر اسکول جانے کےلیے مسجدوں میں اعلان کردیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارا ساتھ دیں اگر نہیں دیناچاہتے ہیں تو اعلان کریں مسجدوں میں کہ تمام مسلمان لڑکیاں اپنا حجاب اتار کر اسکول جاسکتی ہیں؟ اگر آپ چاہتے ہیں ہم حجاب کے ساتھ عزت کے ساتھ اسکول وکالج کے ساتھ جائیں تو پلیز ہمیں آپ کی بہت ضرورت ہےآگے آکر ہمارا ساتھ دیں اور ہماری ہمت بنیں‘‘۔

وہیں میسور شہر کے ایک تاریخی پرائیوٹ کالج نے مسلم طالبات کو حجاب کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے، جمعہ کو کالج انتظامیہ نے اپنا ڈریس کوڈ کینسل کردیا۔ میسور کے ڈی ڈی پی یو کے ڈی کے شری نواس مورتی نے کہاکہ چار طالبات نے بنا حجاب کے کلاس میں جانے سے انکار کردیا اور وہ مخالفت کررہی تھیں، کچھ تنظیموں نے انہیں حمایت دی، میں نے آج کالج کا دورہ کیا اور سبھی سے گفت وشنید کی۔ انہوں نے کہاکہ اس بیچ کالج نے اعلان کیا کہ وہ طالبات کوکلاس میں شریک ہونے کی اجازت دینے کےلیے اپنا ڈریس کوڈ کینسل کررہے ہیں۔

دوسری جانب وجے پورا ضلع کے انڈی کالج کے پرنسپل نے ایک ہندو طالبہ کو سندور لگانے پر کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا، اسے گیٹ پر ہی روک دیاگیا اور سندور ہٹانے کو کہاگیا۔ ہندو طالبہ کے اہل خانہ اسکول میں آئے اور عہدیداران سے پوچھ تاچھ کی اور کہاکہ اصل روایت پر سوال نہیں اُٹھایا جاسکتا، پولیس کی مداخلت کے بعد طالبہ کو کلاس میں داخل ہونے دیاگیا، شری رام سینا کے بانی پرمود متالک نے پرنسپل کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کارروائی کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ حجاب معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ چھ مرتبہ اس معاملے میں سماعت ہوچکی ہے۔ فریقین کے دلائل سنے جاچکے ہیں، جمعہ کو ایڈوکیٹ جنرل نے بھی اپنا استدلال پیش کیا تھا او رکہا تھا کہ حجاب اسلام میں ضروری عمل نہیں ہے! پیر کو پھر اس معاملے کی سماعت ہوگی۔بتادیں کہ حجاب کی حمایت میں مسلم طالبات ریاست بھر میں احتجاج پر ہیں۔ احتجاج جاری رکھتےہوئے طالبا ت کا کہنا ہے کہ ’ہمیں حجاب پہننے دیں یا پھر ہمیں زہر دیں‘۔احتجاج کے چلتے ریاست کے 18اضلاع کی 34سے زائد کالجوں میں حجاب معاملہ پر ہنگامہ جاری رہا۔ ریاست کے بہت سارے کالجوں میں قریب 650سے زائد طالبات کلاسوں اور داخلی امتحانات کا بائیکات کئےجانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ہاسن کی مہیلا پالی ٹیکنک کالج میں باحجاب طالبات کو پرنسپل اور لکچرر حضرات نے سمجھایا کہ وہ حجاب نکال کر کالج آئیں لیکن طالبات نے حجاب نکالنے سے صاف انکار کرتےہوئے کہاکہ ہم حجاب کے ساتھ ہی کالج آئیں گے۔ ہمیں کالج میں حاضر ہونے دیں یا پھر زہر دیں۔ یادگیر، شاہ پور، گرومٹکل سمیت کئی مقامات کی کالجوں میں حجاب کی حمایت میں احتجاج کرتےہوئے سرکاری حکم نامہ پر سخت اعتراض جتایا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN