اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

منھ بھرائی کےلیے ہمارے تہواروںکو روکتے تھے، انہیں 10مارچ کو جواب ملےگا: مودی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
منھ بھرائی کےلیے ہمارے تہواروںکو روکتے تھے، انہیں 10مارچ کو جواب ملےگا: مودی
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہردوئی:(ایجنسی)

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن بالخصوص سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو مراحل میں شکست فاش سے گھبرائے یہ خاندانی لوگ اب ذات پات کے نام پر زہر پھیلانے کی کوشش کریں گے، لیکن آپ کو صرف ایک ہی بات یاد رکھنی ہے۔یوپی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ ضلع ہردوئی میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے احمد آباد میں سیریل بم دھماکوں کےسلسلے میں نچلی عدالت کے فیصلے کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے دہشت گردی کے مسئلے پر جم کر لب کشائی کی اور دہشت گردی کےحوالےسے اپوزیشن کو ہدف تنقید بنایا۔مودی نے کہا آپ نے دیکھا ہے کچھ دن پہلے ہی احمد آباد بم دھماکے کے خاطیوں کو سزا ملی ہے۔ جو ہم ہندوستانیوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے انہیں عدالت نے سزا سنائی ہے۔ متعدد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا بھی ہوئی ہے۔

اس دوران جہاں انہوں نے متعدد دہشت گردانہ واقعات کا ذکر کیا تو وہیں دہشت گردی کے آڑ میں سیاسی کارڈ کھیلتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے لوگ، ایسی پارٹیوں سے ہمیشہ محتاط رہنا ہے۔وہ لوگ کرسی کے لئے اپنے مفاد کے لئے ملک کی سیکورٹی سے بھی کھلواڑ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاسماجو ادی پارٹی اور کانگریس کے لیڈروں کا رویہ اور بھی خطرناک رہا ہے۔یہ لوگ اوسامہ جیسے دہشت گردوں کو جی کہہ کر بلاتے ہیں اور بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں مبینہ دہشت گردوں کے صفایا پر آنسوبہاتے ہیں۔

شکست فاش سے خائف خاندانی لوگ اب ذاپ-پات کا زہر گھولنے کو کوشاں: مودی

انہوں نے کہااقربا پروی کے حامل،بدعنوانی میں ملوث اور منھ بھرائی کی سیاست کرنے والے لوگ غریبوں کی کبھی بھی بھلا نہیں کرسکتے۔یہ وہ لوگ ہیں جو کرسی کے لئے اپنے کنبے سے بھی لڑ جاتے ہیں اس لئے یہ خاندانی لوگ کسی ذات یا سماج کے لئے بھی نہیں ہوسکتے۔

تیوہاروں کے حوالے سے انتخابی کارڈ کھیلتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو منھ بھرائی کی سیاست میں ہمارے تیوہاروں کو روکتے تھے انہیں یوپی کی عوام کا جواب 10مارچ کو مل جائے گا۔ہردوئی والوں نے وہ دن دیکھے ہیں کہ کیسے ان لوگوں نے ’کٹا‘اور ’سٹا‘ والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔یوپی کے اگلے مراحل کی ذمہ داری بھی آپ لوگوں نے لے رکھی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ سال2014تا2017تک ان خاندانی لوگوں نے ہمیں کام کرنے نہیں دیا۔یوپی میں غریبوں کے لئے کام تب شروع ہوا جب سال 2017 میں آپ نے یہاں ڈبل انجن کی حکومت بنائی۔ہم نے پانچ سال آپ کے لئے جی توڑ محنت کی ہے۔کیا اگر ان کی دوبارہ حکومت آئے گی تو یہ ہمیں کام کرنے دیں گے۔ ان لوگوں نے تو طے کرلیا تھا کہ مرکز کو یوپی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی میں آپ نے جس ڈبل انجن کی حکومت کو آشیر واد دیا ہے وہ کسی ایک خاندان کی حکومت نہیں ہے۔ دہلی میں ہندوستان کی حکومت کسی ایک خاندان کی حکومت نہیں ہے یہ غریب کسان ور نوجوان کی حکومت ہے۔پانچ سال پہلے مافیاوادیوں نے یوپی کا کیا حال بنا دیا تھا۔ کاروباریوں کو کاروبار میں ڈر لگتا تھا۔ رہزنی، چھنوتی لوٹ عام بات ہوگئی تھی۔لوگ کہتے تھے کہ’دیا جلے‘گھر لوٹ آؤ۔

اپوزیشن کے بجلی وعدے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خاندانی لوگ بجلی نہیں بلکہ آپ کو بجلی کا جھٹکا دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔جنہوں نے تب آپ کے گھروں کو تاریکی میں رکھا۔ صرف اپنا گھر روشن کیا وہ آج آپ سےجھوٹے وعدے کررہے ہیں۔یاد کرئیے ان کے وقت میں آپ کے گاؤں میں دن میں کتنے گھنٹے بجلی آتی تھی۔ ہفتے میں کتنے گھنٹے بجلی آتی تھی۔جن کے کالے کارنامے ہی اندھیرے میں پھلتے۔پھولتے ہوں وہ خاندان لوگ کبھی ریاست کو اجالا نہیں دے سکتے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN