لکھنؤ :(ایجنسی)
2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی۔ اس میں پیلی ساڑھی اور کالے شیشے پہنے ایک خاتون ملازم پیکڈ ای وی ایم مشین کے ساتھ پولنگ بوتھ پر نظر آئی تھیں،تب خاتون ملازم کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ لوگوں نے ملازم کے لک اور گیٹ اپ کو لے کر کافی مثبت تبصرے کیے تھے۔ وہ خاتون ملازم لکھنؤ کی رینا دویدی تھیں۔ رینا محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں کلرک کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ رینا اس بار بلیک سلیولیس ٹاپ اور وائٹ ٹراؤزر میں نظر آئیں۔ رینا کی آنکھوں پر دھوپ کا سیاہ چشمہ پہنے تصویریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔

اس بار رینا لکھنؤ میں موہن لال گنج اسمبلی کے گوسائی گنج بوتھ پر الیکشن کرائیں گی۔ اس بار بھی پیکڈ ای وی ایم مشین لے کر رینا پولنگ اسٹاف کے ساتھ نظر آئیں۔ اس بار رینا کا لک اور گیٹ اپ کافی بدلا نظر آیا ۔ سوشل میڈیاپر پھر سے یہ وائرل ہو رہاہے ۔
رینا نے میڈیاکو اپنے نئے لک کے بارے میں بتایاکہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی ضروری ہے ۔ گزشتہ بار ساڑی میں ڈیوٹی کرنے آئی تھی۔ اس لئے اس بار ویسٹرن لک اپنایاہے ۔










