لکھیم پور کھیری :(ایجنسی)
یوپی میں چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یوپی کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران لکھیم پور کھیری ضلع کی صدر اسمبلی سیٹ پر ایک عجیب معاملہ سامنے آیا۔ دراصل،لکھیم پور صدر اسمبلی حلقہ کے کادی پور سانی پولنگ بوتھ پر ای وی ایم مشین میں شرپسند عناصر نے فیویکیک ڈال دیا ۔ اس وجہ سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ووٹنگ میں رکاوٹ پیدا رہی ۔
سابق ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار اتکرش ورما نے بتا، ‘’کسی نے شرارت سے ہمارے پہلے نمبر کے بٹن میں فیویکیک ڈال دیا، جس کی وجہ سے بٹن ہی دب نہیں رہا تھا، ہم نے شکایت کی، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے کارروائی کی، اس دوران تقریباً تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ووٹنگ روکی رہی ۔ ‘

لکھیم پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار اتکرش ورما نے کہا، ’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جس شخص نے یہ حرکت کی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے، اس کی تصویر سی سی ٹی وی میں ضرور ہوگی۔‘
پولنگ بوتھ پر لائن میں کھڑے ایک ووٹر نے کہا، ‘یہاں صبح سے ووٹنگ جاری تھی، ہم لائن میں کھڑے تھے کہ کسی نے بتایا کہ ای وی ایم میں فیویکیک لگا ہوا ہے، بٹن نہیں دبا رہا، ہم تقریباً دو گھنٹے سے کھڑے ہیں۔ کئی افسر آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری میں 8 سیٹوں (پالیا، نگھاسن، گولا گورکھناتھ، سری نگر، دھورہارا، لکھیم پور، کستا اور محمدی) پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پچھلی بار لکھیم پور کھیری میں بی جے پی نے اسے صفایا کردیا تھا، لیکن اس بار تکونیہ تشدد ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔
لکھیم پور کے ایم پی اور ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کے علاقے میں بھی ووٹنگ جاری ہے، جہاں عوام ان کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کے درمیان ای وی ایم میں اپنے فیصلے کو قید کر رہے ہیں۔ کسانوں کو کچلنے والے واقعے کے بعد یہاں بی جے پی کا راستہ آسان نہیں ہے۔ تکونیہ تشدد معاملے میں اپوزیشن مسلسل بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے۔










