لکھنؤ ؍ بلہا :(ایجنسی)
ہم مودی سے بات کرتے ہیں۔ امت شاہ سے بات کرتے ہیں۔ یوگی سے بات کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو تھانہ پھونک کر انصاف دلائیں گے ۔
یہ باتیں نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجے نشاد نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ سیاسی میدان میں سیاست دان عوام کو لبھانے کے لیے طرح طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔
بلہا اسمبلی میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجے نشاد نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو انصاف دلانے کے لئے ضرور پڑی تو تھانہ پھونک کرانصاف دلائیں گے۔
یہ باتیں سنتے ہی پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا لیکن بعد میں جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چاروں طرف اس کے چرچے ہونے لگے۔










