لکھنؤ :(ایجنسی)
بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے مانگ کی ہے کہ ووٹروں کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے ۔ پارٹی نے چیف الیکٹورل آفیسر اجے شکلا کو ایک خط لکھ کر ہر بوتھ کے باہر ہیلپ ڈیسک یا بی ایل او کے پاس فون جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے محکمہ رابطہ عامہ کے انچارج اکھلیش اوستھی نے بتایا کہ اس سلسلے میں بی جے پی کے وفد نے سی ای او سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ پر تعینات سیکورٹی اہلکار موبائل کے ساتھ ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
ووٹر کو فون واپس رکھ کر آنے کو کہا جاتا ہے۔ ایسے میں ووٹر دوبارہ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ مقام پر نہیں آتے۔ ریاست میں پولنگ کے پہلے چار مرحلوں میں اس طرح کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف کمیشن نے پولنگ بوتھ کے باہر سیلفی پوائنٹس بنائے ہیں تو دوسری طرف موبائل پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ غلط ہے۔










