اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تعلیم ہماری مذہبی اور سماجی زندگی کا اہم حصہ ہے: مولانا محمد سلمان بجنوری

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تعلیم ہماری مذہبی اور سماجی زندگی کا اہم حصہ ہے: مولانا محمد سلمان بجنوری
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند: (سمیر چودھری)

مدرسہ ضیاء القرآن کیرانہ کا سالانہ جلسۂ دستار بندی آج ایم پی والی مسجدمیں منعقد ہوا،جس کی سرپرستی الحاج صوفی معین الدین نے کی اور صدارت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کی ، جب کہ مہمانان خصوصی کے طورپر مولانا محمد سلمان بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد عاقل قاسمی مہتمم مدرسہ بدرالعلوم گھڑی دولت، مولانا ظہور قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور، مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر ملی کونسل سہارن پور،مولانامحمد جعفر مظاھر علوم سہارنپور اور مولانامحمداسرائیل نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل دونوں جہاں سرخروئی کا ذریعہ ہے اور صوم وصلوٰۃ کی پابندی مسلمان کی سب سے بڑی علامت اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت ہے ۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ نماز کو لازم پکڑیں ،کیو ںکہ احادیث میں نماز کو کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والی دیوار بتایا گیا ہے۔ مولانا نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر بھی گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو تلقین کی کہ بیجا رسومات سے بچیں اور اسراف سے پرہیز کریں اور قوم و ملت فلاح کے لئے غور و فکر کریں،اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔ اصلاح معاشرہ پر زور دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اخلاق ومعاملات کے اثرات معاشرہ پر بہت جلد مرتب ہوتے ہیں ۔صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے ہمیں اپنی زندگیوں کو سنت نبویؐ کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمیں دینی تعلیم کی روشنی میں حکمت ومصلحت کے ساتھ فاسد امور سے اپنے آپ کو اور لوگوں کو باز رکھنا چاہئے۔

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہماری مذہبی اور سماجی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ اس لئے تعلیم سے صرفِ نظر بالکل درست نہیں ہے۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں کے اندر پیدا ہورہی بے راہ روی اور مسلم بچیوں میں پھیلتے ہوئے ارتداد کے اسباب اور ان کے حل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کی فکر کریں اور اپنے اوراپنی نسلوں کے دین وایمان کے تحفظ کے لئے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے اپنے گھروں اور معاشرتی نظام کو اچھا بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر مدرسہ سے حفظ مکمل کرنے والے 14؍بچوں کی دستار بندی علماء کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ یہ مولانا محمد عمر مدرسہ ضیاء القرآن امام و خطیب مسجد ایم پی والی کیرانہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں علاقے کے معززین علماء ائمہ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء میں، مولانا محفوظ، مولانا نواب، مولانا عارف رشیدی،حاجی انور، مولانا واصف رشیدی، مولانا کوثر، ماسٹر شمع،وغیرہ اساتذہ و طلباء موجود رہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN