جونپور :(ایجنسی)
جونپور کے شاہ گنج میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے حق میں دھواں دھار ووٹنگ ہوئی ہے ۔ اس بار دھواں والے دھواں- دھواں ہوجائیں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایس پی امیدوار کی ریکارڈ ووٹوں سے جیت درج ہوگی ۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ لیکن اگر کام اور وعدوں کا جائزہ لیں تو بی جے پی دنیا کی سب سے جھوٹی پارٹی کے طور پر نظر آئے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کو وقت پر کھاد نہیں دے سکی۔ کھاد ملی تو بوری سے پانچ کلو چوری ہو گئی۔ اگر یہ بی جے پی والے دوبارہ آگئے تو کھاد کی بوری سے 10 کلو کی چوری کر لیں گے ۔
بی جے پی حکومت پر کئی الزامات لگائے
اکھلیش یادو نے کہا کہ آخری مرحلہ آپ کا ہے۔ میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ ایس پی نے اپنے دور حکومت میں جو ایمبولینس چلائی تھی وہ بابا وزیر اعلیٰ نے خراب کر دی تھی۔ بابا جی نے ڈائل 100 کو بھی برباد کردیا۔ یہ ملک کا سب سے بڑا الیکشن ہے۔ یہ تبدیلی کا الیکشن ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ انہیں (بی جے پی) اب نیند نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریوار والے بابا کو وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیتے ہیں۔ بی جے پی کے لوگوں کو جون پور کے لوگوں نے مون کر دیاہے ۔ پانچویں مرحلے میں تو بی جے پی کے لوگ شانت ہو گئے ہیں ۔ 6 ویں میں ان کی بھاپ نکال دیں گے ۔
انتخابی وعدوں کی جھڑی
ریاست بھر میں 11 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ حکومت میں آنے کے بعد بھرتیاں کی جائیں گی۔ حکومت بنتی ہے تو 24 گھنٹے بجلی دی جائے گی اور 300 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ کسانوں کی آبپاشی معاف کی جائے گی، نوکری اور روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر جونپور کو ایکسپریس وے سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔
انہوں نے دہرایا کہ ایس پی کو اس بار تاریخی فتح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بنانے کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔ ایس پی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو آج مزید تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اکھلیش یادو کاسی ایم یوگی پر طنز
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بار بار کہتے ہیں کہ ہم پریوار والے لوگ ہیں ۔ انہوںنے بلیاں میں 15 بار اس جملہ کااستعمال کیا تھا۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم پریوار والےلوگ ہیں اور بابا وزیر اعلٰ کو صلاح دیتےہیں ،جب جانا تواپنے گلو کے لئے بسکٹ لیتے جانا ،حالانکہ وہ 11 مارچ کو گورکھپور کے لئے لکھنؤ سے ٹکٹ بک کرایا لئےہیں ۔
جن کو شکست کا خوف تھا، وہ بنارس پہنچ گئے
اکھلیش یادو نے کہا کہ پچھلی بار جب ووٹ چاہئے تھا توانہوں نے مفت سلنڈر تسیم کئے تھے۔ جب آج ووٹ مانگنے آئےہیں تو بتاؤ سلنڈر کا ریٹ کیاہے ؟ ہم لوگ الیکشن کی تاریخوں کاانتظار کررہے تھے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا الیکشن ہے ۔ اس کااثر ملک کی سیاست پر پڑے گا ۔ اس بار جن کو ہار کا سب سے زیادہ ڈر ہے وہ پہلے سے ہی بنارس پہنچ گئے ہیں ۔
اس بار نہ صرف جونپور بلکہ بنارس، چندولی، سون بھدر، اعظم گڑھ، بھدوہی، غازی پور کے لوگ ان کا کھاتہ تک نہیں کھلنے دینے والے ہیں۔ ایس پی لیڈرنے کہاکہ سماج وادیوں نے جونپور میںمیڈیکل کالج دیا۔ میں یہاں کہہ کرجا رہاہوں کہ ایس پی حکومت آئے گی توایسا میڈیکل کالج بنایا جائے ۔ جس سے یہاں کے غریبوں کو مفت علاج مل سکے۔










