اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انتخابی جلسہ میں مبینہ طو رپر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
انتخابی جلسہ میں مبینہ طو رپر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الٰہ آباد:(ایجنسی)

اتر پردیش کے الہ آباد ضلع کے ہنڈیا اسمبلی حلقے میں ایک انتخابی اجلاس کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانےپرپولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ہنڈیا کے پولیس افسر ڈاکٹر بھیم کمار گوتم نےبتایا، پولیس کے نوٹس میں ایک ویڈیو آیا ہے، جس میں کچھ لوگ اجلاس کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ ویڈیو کی بنیاد پر ان لوگوں کی شناخت کے بعد سات افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایا، جھنڈے وغیرہ کی بنیاد پرپہلی نظر میں یہ سماج وادی پارٹی کی میٹنگ لگتی ہے۔ تاہم ویڈیو میں پارٹی کا امیدوار نظر نہیں آ رہا ہے۔گوتم نے بتایا کہ اتوار کو ووٹنگ ہونے کی وجہ سے نامزد لوگوں کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ان لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کرے گی۔ حالاں کہ، سماج وادی پارٹی کی ضلع یونٹ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پارٹی کارکنوں کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ہنڈیا) کیشو داس ورما نے کہا، شروعاتی تحقیقات کے دوران یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ ویڈیو الہ آباد کے برہوٹ قصبےمیں شوٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں سات افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ پولیس ویڈیو میں ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگاتے ہوئے دیگر افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ایس ایچ او نے کہا، شروعاتی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد لوگ سماج وادی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

آئی پی سی کی دفعہ 153 اے (مذہب، ذات، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری حکم کی نافرمانی) اور 295 (زخمی کرنایا کسی طبقے کے مذہب کی توہین کے ارادے سے عبادت گاہ کی بے حرمتی کرنا) کے تحت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایس پی کی الہ آباد ضلع یونٹ کے صدر یوگیش یادو نے پولیس پر پارٹی کارکنوں کو پھنسانے کی جھوٹی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ، ہماری پارٹی کے کارکنوں نے کوئی قابل اعتراض نعرہ نہیں لگایا۔ پولیس ہماری پارٹی کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہنڈیا اسمبلی سیٹ سے ایس پی امیدوار حاکم لال بند نے اس ویڈیو کی مکمل طور پرتردید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے ،اس ویڈیو کو بی جے پی کے لوگوں نے ‘ڈاکٹرڈ’ کیا ہے، جس کا مقصد اس الیکشن کو ہندو بنام مسلم بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو نامزد مقدمہ درج کرنے سے پہلے ویڈیو کی صداقت کی جانچ کرنی چاہیے تھی۔ پارٹی اپنی سطح پر اس ویڈیو کی جانچ کرا رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ،میری کسی بھی میٹنگ میں کہیں بھی ایسے نعرے نہیں لگائے گئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN