لکھنؤ :(ایجنسی)
یوپی میں تیسرے مرحلہ کی 57 سیٹوں پر صبح 11 بجے تک 21.79 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ ووٹنگ بستی (23.33) کشی نگر (23.24 فیصد) اور امبیڈکر نگر (23.10 فیصد) میں درج کی گئی ہے۔
یوپی میں الیکشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے اور اس سے پہلے ہی کابینہ عہد کو لے کر بحث کا بازار گرم ہونے لگاہے ۔ جمعرات (3 مارچ ) کو نشاد پارٹی کے بانی سنجے نشاد سے جب یہ پوچھا گیاکہ بی جے پی کے اکثریت سے اقتدار میں آنے پر انہیں کابینہ عہدہ ملے گا؟ انہوں نے اس پر جواب دیا کہ جب بی جے پی ایک عام چائےوالے کے بیٹے کو پی ایم بنا سکتی ہے ، تب پارٹی نشاد کےلڑکے کو کچھ بھی بنا سکتی ہے۔
ایس پی کی کئی مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت
یوپی میں چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے دوران سماجوادی پارٹی کی جانب سے متعدد پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم خراب ہونے اور دیگر بے ضابطگیوں کی شکایت کی جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے تاحال گورکھپور، امبیڈکر نگر، بستی، دیوریا سمیت متعدد اضلاع پر ووٹنگ کے دوران ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کسی بھی گڑبڑی کی اطلاع دینے کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔










