نئی دہلی:(ایجنسی)
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے محققین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی چوتھی لہر جون اور اکتوبر کے درمیان ہندوستان میں آسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چوتھی لہر 22 جون 2022 سے شروع ہوگی اور 23 اگست 2022 تک اپنے عروج پر پہنچے گی اور پھر 24 اکتوبر 2022 تک ختم ہوگی۔
یہ اسٹڈی حال ہی میں میڈرائیو جریدے میں شائع ہوئی ہے اور اس کے نتائج آنا باقی ہیں۔ محققین نے یہ اندازہ اعدادوشمار کے ماڈلز کی بنیاد پر لگایا ہے اور اس کے مطابق ممکنہ چوتھی لہر تقریباً چار ماہ تک جاری رہے گی۔
IIT کانپور کے شعبہ ریاضی اور شماریات کے سبرا پرساد راجیش بھائی، سبھرا شنکر دھر اور شلبھ کی سربراہی میں کی گئی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چوتھی لہر کی شدت کا انحصار کورونا وائرس کی نئی ممکنہ شکل اور ملک بھر میں ویکسینیشن کی صورتحال پر ہوگا۔
تحقیق کے مصنّفین کے مطابق، ‘اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں انفیکشن کی چوتھی لہر ابتدائی ڈیٹا کی دستیابی کی تاریخ کے 936 دن بعد آئے گی، جو کہ 30 جنوری 2020 ہے۔ تاہم، محققین نے کہا کہ اس بات کا ہمیشہ امکان رہتا ہے کہ ممکنہ نئے پیٹرن کا مجموعی تشخیص پر گہرا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اثرات کا انحصار ویرئنٹ کے متعدی پن اور دیگر مختلف عوامل پر ہوگا۔
محققینکے مطابق، ‘ان حقائق کے علاوہ، ویکسینیشن کا اثر – پہلی، دوسری یا بوسٹر خوراک – انفیکشن، انفیکشن کی سطح اور چوتھی لہر سے متعلق مختلف مسائل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کی اومیکرون ویرئنٹ حتمی شکل نہیں ہوگی اور اگلی شکل زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔










