نئی دہلی:(ایجنسی)
دہلی یونیورسٹی اپنے 100ویں سال میں داخل ہو چکی ہے اور یکم مئی سے جشن کی شرعات ہو چکی ہے ۔ ڈی یو انتظامیہ اس موقع پر ڈی یو اس موقع پر ان طلباء کو اپنی ڈگری پوری کرنے کا موقع دے گا ۔ جو کسی بھی وجہ سے اپنی ڈگری پوری نہیں کرپائے ہیں ۔ یونیورسٹی کے طلباء کو اس سال اکتوبر اور اگلے سال فروری میں دو مواقع ملیں گے۔ اس کے لیے طلبہ کو دہلی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرانا ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ جلد ہی اس حوالے سے گائڈ لائنس جاری کرے گا۔
ڈی یو کی صد سالہ تقریبات یکم مئی سے شروع ہوچکی ہیں۔ سال بھر میں کئی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 100ویں سال کی تقریبات کا آغاز یکم مئی سے ہوچکا ہے، جو یونیورسٹی کا یوم تاسیس بھی ہے۔ پرو فیسر سنگھ نے کہا کہ ڈی یو کی صد سالہ تقریبات تاریخی ہیں۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہمیں اس تاریخی دن کا حصہ بننے کا موقع مل رہا ہے۔ ڈی یو کی ایگزیکٹیو کونسل نے 100 سال کی تقریبات کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وی سی نے کہا کہ صد سالہ تقریبات سال بھر جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ڈی یو کا شتابدی لوگو اور ٹیگ لائن بھی لانچ کی جائے گی۔ لوگو کے لیے ایک مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 315 افراد نے حصہ لیا۔ گارگی کالج کی طالبہ کریتکا کینچی کے بنائے ہوئے لوگو کا انتخاب کیا گیا ہے۔ صد سالہ سال میں ڈی یو کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا جائے گا۔
ڈی یو کےوائس چانسلر نے کہاکہ اس سال ڈی یو میں ٹیکنا لوجی سے متعلق کورسز شروع کئے جائیں گے۔ فیکلٹی آف ٹیکنالوجی میں B.Tech کمپیوٹر سائنس، بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ شروع کئے جائیں گے ۔ اب کیمپس آف اوپن لرننگ میں مینجمنٹ اور اکنامکس سے متعلق UG-PG پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ یہ سب اگلے اجلاس سے شروع ہو جائیں گے۔ ڈپلومہ لیول کے کئی کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سطح شتابدی کپ بھی رکھا جائے گا۔ طلبہ کے لئے کئی ثقافتی میلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔
دہلی سے باہر کے طلبہ کو صد سالہ سال میں 2 نئے ہاسٹل بھی ملیں گے۔ ایک ہاسٹل 800 بستروں کا اور دوسرا 100 بستروں کا ہوگا۔










