نئی دہلی :(ایجنسی)
کیا ہندوستان اور پاکستان تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں؟ حکومت ہند کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک دوریاں کم کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق حکومت ہند کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو ایک سال گزر چکا ہے۔ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ دونوں ملک ایک ساتھ چلنا چاہتے ہیں ،بھلے ہی وہ ساتھ کام نہ کر سکیں۔
اہلکار کے مطابق دریائے سندھ کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، بھارت نے اس سال معاہدے سے زیادہ کچھ معلومات پاکستان کو دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان اقوام متحدہ میں مذمتی تحریک سے بھارت اور پاکستان دونوں دور رہے۔ ہندوستانی اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں خود ان فاصلوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی فوج کی جانب سے جاری کردہ نئی قومی سلامتی پالیسی کی دستاویز سے لگتا ہے کہ یہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ ان دونوں بیانات کو ایک دوسرے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کی سمت میں دیکھا جا رہاہے ۔










