اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس ملت کے بقاوتحفظ کی ضمانت:مولانا محمود مدنی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدارس ملت کے بقاوتحفظ کی ضمانت:مولانا محمود مدنی
289
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

گزشتہ شب جعفرآباد میں واقع مدرسہ باب العلوم میں جلسہ دستاد بندی کا انعقاد روحانی ماحول میں کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیۃ علما ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے شرکت کی۔ تاہم جلسہ دستار بندی کی صدارت جعفرآباد کی مدینہ مسجد کے امام و خطیب و امیر شریعت دہلی مولانا شمیم احمد قاسمی نے اور نظامت کے فرائض مولانا اسجد قاسمی نے بخوبی انجام دیے۔

جلسہ کا آغاز حافظ محمد حسان کی تلاوت اور حافظ محمد سعود کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ مدرسہ باب العلوم شمال مشرقی دہلی کا مشہور و معروف مدرسہ ہے جس میں ہر سال حفاظ کرام فارغ ہوتے ہیں۔ اس سال 15 بچوں نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کیا ہے جن کی مولانا محمود اسعد مدنی کے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئی جنہیں انتظامیہ کی طرف سے نقد انعام، تحائف و کپڑے بھی پیش کیے گئے جس سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس پر مسرت موقع پر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ مدارس اسلامیہ کی شکل میں ہے اور یہی مدارس ملت اسلامیہ کے تحفظ و بقا کی ضمانت ہیں۔ ان میں جتنا کام ہو رہا ہے اس سے اور اچھا ہونا چاہئے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مدارس اسلامیہ میں مزید اچھا کام ہو جس کے لیے ہمیں مدارس اسلامیہ کی جملہ ضروریات پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارگاہ الٰہی میں نفسی نفسی ہوگی اور ماں باپ، بھائی بہن بھی ایک دوسرے کے کام نہیں آئیں گے اور اس نفسی نفسی کی صورت میں حافظ قرآن ہی بخشش کا ذریعہ بنیں گے۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ حفاظ کی یادداشت میں 700 گنا اضافہ ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں حافظ قرآن دنیاوی تعلیم کی حصولیابی میں دوسرے بچوں سے زیادہ ترقی کرتا ہے جس کے مدنظر حافظ بنا کر ان کے والدین کو اعلیٰ عصری تعلیم دلانی چاہئے اور یہ موجودہ حالات کا تقاضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت ہمیں بیدار کر کے آواز دے رہا ہے۔ اگر ہم بیدار ہو کر اللہ کی طرف رجوع ہو جائیں تو ہمیں کھویا ہوا مقام حاصل ہو جائے گا جس کے لیے علما کرام کو آگے آنا پڑے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے غلط رویے سے معاشرہ متاثر ہوتا ہے اور اللہ کی مدد بھی نہیں ہوتی جبکہ اللہ کی مدد کے لیے ہمیں بدلنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑے گی تبھی اللہ کی مدد شامل ہو سکے گی۔

اس موقع پرمدرسہ کے مہتمم مولانا داؤد امینی نے بتایا کہ کورونا وائرس و لاک ڈاؤن کے سبب بیشتر بچوں نے اپنے گھروں پر تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھ کر اپنے استاد کے رابط میں رہنے کے نتیجہ میں 15 بچوں نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کر کے بڑا کام انجام دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بچوں کو حاصل کرنا ضروری ہے اور لڑکیوں کے لیے کمپیوٹر اور سلاائی کڑھائی کا سینٹر بھی ہے جس سے سینکڑوں لڑکیاں روزگار سے جڑ ی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح دینی تعلیم کے میدا ن میں بھی ہزاروں لڑکے ملک کے کونے کونے میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مدرسہ کے بچے دینی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی اپنی بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے ہمارے مدرسہ با ب العلوم جعفرآباد کاوقار بلند ہے۔

اختتامی دعا مولانا ظفرالدین نے کرائی۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا محمد عرفان قاسمی، کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد، کونسلر زبیر احمد، مفتی شکیل احمد، مولانا بشیر احمد، مفتی رفیق حسین بخش، مولانا ضیاء الحق جمعیۃ علماء ہند، مفتی مبین، ڈاکٹر مشہود جمعیۃ علماء ہند، مولانا صلاح الدین، حکیم عطا الرحمن اجملی، ذاکر حسین، حاجی محبوب انصاری، حاجی محمد ناصر، ماسٹر نثار احمد، قاری محمد شاہد، مولانا جاوید قاسمی، قاری احرار جوہر قاسمی، حاجی نصیر احمد، مفتی محمد محمدی مسجد، مفتی محمد طالب ندوی، مولانا قاسم نوری، حاجی اسعداللہ میاں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN