اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

میڈیا پر کئی طرح سے حملے ،جرنلسٹ اس کے خلاف کھڑے ہوں:جسٹس لوکر

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
میڈیا پر کئی طرح سے حملے ،جرنلسٹ اس کے خلاف کھڑے ہوں:جسٹس لوکر
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن بی لوکر نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک میں میڈیا پر کئی طرح سے حملے کئے جا رہے ہیں اور آزاد صحافت ایک بنیادی حق ہے جس کی آئین نے ضمانت دی ہے لہٰذا صحافیوں کو اس کی حفاظت کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔

آٹی آئی آئی -انڈیا فار ایکسیلنس ایوارڈ پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس لوکر نے کہاکہ صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں کام کرنے پر گرفتار کرنے سمیت کئی واقعات کا میڈیا والوں پر حوصلہ شکنی کا اثر پڑا ہے۔ وہ ضرورت سے زیادہ احتیاط سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

’یہ عام فہم بات ہے کہ پریس پر کئی طرح کے حملے ہوتے ہیں۔ کئی صحافیوں کو اپنے کام کی پاداش میں گرفتار کر کے طویل عرصے تک جیلوں میں رکھا گیا۔ اسی وجہ سے کئی صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں جب کچھ صحافیوں کو شائستگی سے اطاعت کرنے پر مجبور کیا گیا ۔‘

جسٹس لوکر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اس وقت منظر عام پر آئے جب میڈیا اداروں کو اشتہارات نہیں دیے گئے یا اشتہارات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے چھوٹے اخبارات تباہ ہو گئے۔

ملیالم نیوز چینل میڈیا ون کی بالواسطہ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘اب ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قومی سلامتی کا حوالہ دے کر ٹی وی چینل کے لائسنس کی تجدید نہیں کی گئی۔ اس معاملے میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

جسٹس لوکر نے کہا،’صحافیوں کو اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ‘’گودی میڈیا‘ یا کسی حد تک سمجھوتہ کرنے والا میڈیا حاوی نہ ہو سکے۔‘

انہوں نے تحقیقاتی صحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور صحافیوں پر زور دیا کہ وہ انسانی مفادات اور خدشات، حکمرانی سے متعلق مسائل اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز پر تحقیقاتی رپورٹس پیش کریں۔

انھوں نے کہا، ’میرا ماننا ہے کہ چند مستثنیات کے ساتھ تحقیقاتی صحافت زوال پذیر ہے۔ کیا ہمارے ملک کو درپیش بہت سے مسائل اور چیلنجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا اور ان میں سے کچھ کے اسباب اور اثرات کا جائزہ لینا ممکن نہیں؟‘

جسٹس لوکر نے نوٹ کیا کہ کووڈ-19کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 2020 میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے فوراً بعد، ملک نے ’لاکھوں لوگوں‘ کو’پیدل، سائیکلوں یا اوورلوڈ ٹیمپوز اور ٹرکوں میں‘اپنے گھروں کو روانہ ہوتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود مرکز کی طرف سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ اس وقت (لاک ڈاؤن) کوئی بھی سڑک پر نہیں تھا۔ جسٹس لوکر نے پوچھا، ’کیا ہمارے پاس حقائق تھے یا نہیں؟ کیا ہمارے پاس سچائی تھی یا نہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی صحافت کے ذریعے سماجی اور بڑے مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کی رپورٹنگ ’بہتر طرز حکمرانی اور پالیسی میں تبدیلی‘ کا باعث بن سکتی ہے اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN