نئی دہلی:(ایجنسی)
اترپردیش میں پیر کو آخری مرحلے میں 9اضلاع کی54 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ اس کے ختم ہوتے ہی سبھی پانچ ریاستوں یوپی، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ 10 مارچ کو اس کے نتائج آئیں گے ۔ نتائج سے قبل پول آف ایگزٹ پولز کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی کی واپسی ہوسکتی ہے، جبکہ پنجاب کانگریس کے ہاتھ سے نکل کر عام آدمی پارٹی کے جھاڑو پر بھروسہ کرتا نظر آرہا ہے۔ اتراکھنڈ اور گوا میں بی جے پی کو کانگریس سے زبردست ٹکر ملنے کے آثار ہیں، حالانکہ منی پور میں بی جے پی دوبارہ حکومت سازی کرسکتی ہے۔
اترپردیش: ای ٹی جی ریسرچ کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی 230 سے245، کانگریس 2 سے6 ، سماج وادی پارٹی150 سے 165، بہوجن سماج پارٹی 5سے 10 ، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی222 سے 260، کانگریس ایک سے 3، سماج وادی پارٹی 135سے165 ، بی ایس پی 4سے 6۔ نیوز18- پنجاب کے مطابق بی جے پی 240، کانگریس4، سما ج وادی پارٹی140، بی ایس پی 17، ٹی وی9 مراٹھی کے مطابق بی جے پی 211سے 225، کانگریس 4، سے6، سماج وادی پارٹی 146 سے 160، بہوجن سماج پارٹی 14سے24کے درمیان ہے۔ یوپی میں کل403 اسمبلی کی سیٹیں ہیں، اقتدار حاصل کرنے کےلیے 202سیٹیں ضروری ہیں ایسے میں بی جے پی کی یوگی سرکار اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے۔
پنجاب : اے بی پی نیوز سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی 7سے 13، کانگریس22سے28، عام آدمی پارٹی 51 سے61، اکالی دل 20 سے 26، ای ٹی جی ریسرچ کے مطابق بی جے پی3 سے 7، کانگریس 27 سے33، عام آدمی پارٹی 70 سے 75، اکالی دل 7 سے13، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی 6سے 8، کانگریس23 سے 26، عام آدمی پارٹی 39 سے43، اکالی دل 22سے 25، انڈیا ٹوڈے بی جے پی 1 سے4، کانگریس 19 سے 31، عام آدمی پارٹی 76، سے 90، اکالی دل 7 سے 11، ٹائمز نائو کے مطابق بی جے پی 5، کانگریس 22، عام آدمی پارٹی 70 او راکالی دل 19سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ پنجاب میں کل سیٹیں 117ہے اور اقتدار پر قابض ہونے کےلیے 59 سیٹیں چاہئے ہوتی ہیں، عام آدمی پارٹی تمام ایگزٹ پولز میں برتری دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ایسے میں پنجاب کانگریس کے ہاتھوں سے جاکر عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں میں جاسکتا ہے۔
اتراکھنڈ : اے بی پی نیوز سی ووٹرس کے مطابق بی جے پی26سے32، کانگریس 32سے 38، عام آدمی صفر سے 2، دیگر صفر، ای ٹی جی ریسرچ کے مطابق بی جے پی 37 سے 40، کانگریس 29 سے 32، عام آدمی پارٹی صفر سے ایک، دیگر صفر، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی 32سے 41، کانگریس 27 سے 35، عام آدمی پارٹی صفر سے ایک، دیگر صفر۔ ٹائمز نائو کے مطابق بی جے پی 37، کانگریس 31، عام آدمی پارٹی ایک، اور دیگر صفر۔ ری پبلک ٹی وی کے مطابق بی جے پی 35 سے 39، کانگریس 28 سے 34، عام آدمی پارٹی صفر سے3، دیگر صفر۔ اتراکھنڈ میں کل سیٹیں 70ہیں، حکومت بنانے کے لے 36 اسمبلی سیٹیں درکار ہوتی ہیں یہاں بی جے پی اور کانگریس میں زبردست ٹکر ہے، دیکھتے ہیں کہ10 مارچ کو یہاں کون فاتح ہوتا ہے۔
منی پور : انڈیا نیوز کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی 32سے 28، کانگریس 10سے14، دیگر صفر، انڈیا ٹی وی گرائونڈ زیرو کے مطابق بی جے پی 26 سے 31، کانگریس12سے 17، دیگر صفر، نیوز 18 پنجاب کے مطابق بی جے پی27 سے31، کانگریس 11سے17کے درمیان سیٹ لاسکتی ہے دیگر یہاں بھی صفر ہیں۔ منی پور میں کل سیٹیں 60 ہیں، جیت کےلیے سیاسی پارٹیوں کو31چاہئے۔
گوا: ای ٹی جی ریسرچ کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی 17 سے22، کانگریس 15سے 17، ٹی ایم سی3 سے 4، دیگر صفر، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی13سے 19، کانگریس14 سے 19، ٹی ایم سی3سے پانچ، دیگر صفر، ریپبلک ٹی وی کے مطابق بی جے پی13سے 17، کانگریس13سے 17، ٹی ایم سی2 سے چار، ٹائمز نائو کے مطابق بی جے پی14، کانگریس 16، ٹی ایم سی صفر، زی نیوز کے مطابق بی جے پی13سے 18، کانگریس 14سے 19 اور ٹی ایم سی2سے پانچ کے درمیان سیٹیں لاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گوا میں اسمبلی کی کل سیٹیں 40ہیں، حکومت بنانے کے لے سیاسی پارٹیوں کو 21سیٹیں درکار ہوں گی۔
اب 10 مارچ کو ووٹ شماری ہوگی اور تب تک سبھی امیدواروں کی دھڑکنیں تیز رہنے والی ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے تو ووٹ شماری میں کسی بھی دھاندلی سے بچنے کے لیے خصوصی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ کسی بھی گڑبڑی کو روکنے کے لیے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اپنے کارکنان سے اسٹرانگ روم میں نگرانی رکھنے کو کہا ہے جہاں ای وی ایم رکھی گئی ہیں۔ کارکنان سے کہا گیا ہے کہ خاص طور پر یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ 10 مارچ کو ووٹ شماری کے دوران کوئی چھیڑ چھاڑ نہ ہو۔وٹ شماری مراکز پر پہنچنے اور نتیجہ کا اعلان ہونے تک وہیں قیام کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔










