اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمرعلی خاں اور آشو ملک نے در ج کی بڑی جیت ،دیوبند سے بی جے پی کی جیتی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
عمرعلی خاں اور آشو ملک نے در ج کی بڑی جیت ،دیوبند سے بی جے پی کی جیتی
281
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیرچودھری)

اترپردیش اسمبلی الیکشن کے نتائج میں 2017ء کے بعد ایک مرتبہ پھر بی جے پی نے سب کا صفایا کردیاہے، حالانکہ بی جے پی کو کچھ سیٹوں کا نقصان ضرورہواہے لیکن پوری اکثریت کے ساتھ ایک مرتبہ پھر صوبہ میں یوگی سرکارکی واپسی ہوئی ہے، وہیں سہارنپور میں ایک سیٹ کے اضافہ کے ساتھ بی جے پی نے پانچ سیٹیں جیت لی ہیں،گزشتہ الیکشن میں یہاں کی سات میں سے چار سیٹیں بی جے پی کے پاس تھی، لیکن اس مرتبہ سہارنپور شہر سیٹ کے ساتھ اس نے اپنی تعداد پانچ کرلی ہے۔جبکہ سماجوادی پارٹی کو دو سیٹوں پر مطمئن ہونا پڑاہے، مایاوتی کا گڑھ سمجھے جانے والے اور گزشتہ الیکشن میں دو سیٹوں جیتنے والی کانگریس نے یہاں کافی مایوس کن کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔

دیوبند اسمبلی حلقہ سیٹ پر ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ کنور برجیش سنگھ نے سماجوادی پارٹی کے کارتکیہ رانا کو سات ہزار ووٹ سے شکست دی ہے۔ اترپردیش کے 2022ء اسمبلی انتخابات میں توقع کے برخلاف نتائج آئے ہیں،جہاں مایاوتی کی بی ایس پی اور کانگریس کو شرمناک ہار کا سامنا کرناپڑاہے، وہیں اکھلیش یادو کی سیٹوں میں ضرور 80؍ سیٹوں کا اضافہ ہواہے، لیکن وہ اقتدار سے کافی دور رہ گئے۔

دیوبند میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کنوربرجیش سنگھ کو 93890؍ ووٹ ملے جبکہ سماجوادی پارٹی کے کارتکیہ رانا کو 86786؍ ووٹ ملے ہیں، بی ایس پی کے چودھری راجندر سنگھ کو 52732؍ ،آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار عمیر مدنی کو 3501؍ جبکہ کانگریس کے راحت خلیل کو 1096؍ ووٹ ملے ہیں۔جیت حاصل کرنے کے بعد برجیش سنگھ نے سبھی علاقہ کے ووٹوںکا شکریہ اداکیا۔ بہٹ اسمبلی سیٹ پر شاہی امام مولانا احمد بخاری کے داماد اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار عمر علی خان نے بڑی جیت درج کی ،انہوں نے بی جے پی کے نریش سینی کو قریب 38؍ ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے، عمر خاں 134513؍ جبکہ بی جے پی کو 96633؍ ووٹ ملے ،وہیں بی ایس پی کے رئیس ملک کو یہاں 45075؍ووٹ ملے ہیں۔

عمران علی خاں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے علاقہ کے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ کافی چرچہ میں رہے اور بی جے پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ سے نکوڑ سے سیٹ سے الیکشن لڑنے والے و مسلسل پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی بننے کی خواہش رکھنے والے وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی محض 315 ووٹوں کے فرق سے بی جے پی سے ہار گئے، دھرم سنگھ سینی کو 103799؍ ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی کے امیدوار مکیش چودھری کو 104114؍ ووٹ ملے ہیں،جبکہ یہاں سے بی ایس پی کے ساحل خاں کو 55112؍ ووٹ ملے ہیں۔گنگوہ میں بی جے پی کے کرت سنگھ نے 116582؍ ووٹ لیکر قریب 18؍ ہزار ووٹوں سے ایس پی کے اندر سین کو شکست دی ہے جبکہ یہاں بی ایس پی کے نعمان مسعود پچپن ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

سہارنپور دیہات سے ملائم سنگھ یادو کے قریب اور سابق ایم ایل سی آشو ملک نے بی جے پی کے جگپال سنگھ کو 26؍ ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے، آشو ملک کو 107007؍ ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کو 76262 ؍ ووٹ ملے ہیں ،بی ایس پی کو یہاں 62؍ ہزار ووٹ ملے ہیں۔ سہارنپور شہر سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی سنجے گرگ پانچ ہزار ووٹوں سے بی جے پی کے امیدوار راجیو گمپر سے ہار گئے ہیں، سنجے گرگ کو 134512؍ ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی کو 139835؍ وووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ضلع کی محفوظ سیٹ رامپور منیہاران نے دوسر مرتبہ بی جے پی کے دیویندر نم جیت گئے ہیں، انہوں نے بی ایس پی کے رویندر مولہوکو قریب بیس ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے، سماجوادی پارٹی یہاں تیسرے نمبر پر رہی۔

جیل میںبند ناہید حسن کی تاریخی فتح

شاملی : شاملی کی کیرانہ سیٹ سے ناہید حسن نے بڑی جیت درج کی ہے،کیرانہ سیٹ کافی ہاٹ سیٹ تھی اور یہاں وزیر داخلہ امت شاہ و وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی خاتون امیدار کے لئے تشہیرکی تھی،حالانکہ ایس پی کے امیدوار ناہید حسن جیل میں بند ہیں ،ان بہن اقراء حسن نے نہایت سلیقہ سے بھائی کے الیکشن کی کمان سنبھالی اور عوام نے بھی انہیںمایوس نہیں کیابلکہ بھرپور ووٹ دے کر ان کے بھائی کو بڑی جیت دلائی، اقراء حسن کاکہنا ہے ان کی جیت صرف ایک امیدوار کے خلاف نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ پور ی کے خلاف تاریخی جیت ہے۔ تھانہ بھون سے اشرف علی خان سے بی جے پی کے گناّ وزیر سریش رانا کو بڑے فرق سے شکست دی۔ مظفرنگر کی چھ سیٹوں میںایس پی آل ایل ڈی گھٹبندھن کے کھاتہ میں چار سیٹیں گئی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN