بنگلورو :(ایجنسی)
حجاب تنازع کیس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس کا احتجاج بھی شروع ہو گیا ہے۔ کرناٹک کے یادگیر میں واقع سورا پورہ تعلقہ کے ایک سرکاری کالج میں طالبات نے امتحان کا بائیکاٹ کردیا۔ امتحان صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔ کالج کی پرنسپل نے کہا کہ انہوں نے طالبات سے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی پابندی کرنے کی اپیل کی لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور امتحان ہال سے باہر چلی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کل 35 طالبات کالج کے باہر چلی گئیں۔ طالبات نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے بارے میں اپنے والدین سے بات کریں گی اور اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ آیا انہیں بغیر حجاب کے کلاسز میں شرکت کرنی چاہیے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک طالبہ نے کہا کہ وہ حجاب پہن کر امتحان دے گی اور اگر اسے ہٹانے کو کہا گیا تو وہ امتحان نہیں دیںگی۔










