اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب مذہب اسلام کا اہم حصہ اور قرآن کا حکم ،ہائی کورٹ کے فیصلہ پر دارالعلوم دیوبند کا رد عمل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دارالعلوم دیوبند نے کیا جدید داخلوں کا اعلان
233
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:(سمیر چودھری)

کئی ماہ سے جاری حجاب تنازع کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کے روز اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ’’ پردہ اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے‘‘، اس لیے اسکولوں میں ڈریس کوڈ نافذ رہے گا اور حکومت کے حکم نامے میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی، ساتھ ہی ہائی کورٹ نے پردے کے سلسلے میں داخل کی گئی تمام عرضیوں کو بھی خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دارالعلوم مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ بیان کہ ’’حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے‘ یہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردہ اسلام میں واجب ہے اور قرآن اس کا حکم دیتا ہے۔دارالعلوم دیوبند (جو عدالتی فیصلوں کے بارے میں عام طور پر خاموش ہی رہتا ہے) نے اس معاملے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قومی ملی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔ دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت کہتی ہے کہ پردہ اسلام میں لازم نہیں ہے تو اس کی تردید کی جانی چاہیے۔ کیونکہ پردہ اسلام کا ضروری حصہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پردہ اسلام کا حصہ ہے اور اس کا لازمی ہونا قرآن سے ثابت ہے۔

مفتی نعمانی نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور کسی بھی حکومتی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ایسے قوانین بنائے جو کسی مذہب یا روایت کے خلاف ہوں۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی نہیں دیکھی، اس لیے فی الحال کوئی حتمی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن خبروں کے ذریعے کرناٹک ہائی کورٹ کا جو فیصلہ سامنے آیا ہے، اس کے مطابق یہ فیصلہ درست نہیں ہے اور اس پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔

ممتاز عالم دین اور جمعیت علماء ہند کے تعلیمی بورڈ کے صوبائی صدر نوجوان عالم دین مولانا مفتی سید عفان منصور پوری نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ”حجاب اسلام میں لازمی نہیں ہے” نصوص قرآنی کے سراسر خلاف ہے، غالباً جج صاحبان نے مسلم خواتین کی عمومی بے حجابی کو اپنے فیصلے کی بنیاد بنایا ہے اس لیے اب سپریم کورٹ میں جانے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ مسلم معاشرے میں پردے کا عام ماحول بنانے پر محنت کی جائے۔اس سلسلہ میں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر و معروف عالم مولانا حکیم عبداللہ مغیثی نے اپنارد عمل دیتے ہوئے کہاکہ کرناٹک ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ بالکل غیر آئینی اور مسلمانوں کے جمہوری و مذہبی حقوق کے خلاف ہے، اس فیصلہ کو عدالت عظمیٰ میںچیلنج کیا جائے۔عدالت کا دلیل کے طور پر یہ کہنا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی حصہ نہیں ہے دراصل اسلام سے عدم واقفیت اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔ عدالت کے اس طرح کے فیصلے خواتین کو آزادی دینے کی بجاے انھیں معاشرتی زندگی سے ہی نکال باہر کریں گے۔

حجاب پر پابندی درحقیقت جہاں اسلامی اصول اور شریعت کے حقوق پر حملہ ہے وہیں یہ انسانی حقوق کے معیارات اور خاص طور پر کسی کی نجی زندگی اور ذاتی شناخت کے احترام کے بھی منافی ہے۔حجاب اسلام کا ایک اہم حصہ ہے جسے شریعت نے خواتین و معاشرے کے تحفظ کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے،لہٰذا اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ علماء اور دانشوران وہاں اس بات کو ثابت کریں گے اور عدالت حجاب کے ساتھ ضرور انصاف کرے گی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN