پٹنہ :(ایجنسی)
بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے بدھ کو بہار بورڈ 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ نے انٹر کے نتائج اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں۔ امتحان دینے والے طلباء ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ بہار بورڈ کے نتائج کا اعلان ریاستی وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کیا۔
بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج میں کل 80.15 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ 82.39 فیصد طالبات کامیاب ہوئیں، جبکہ 78.04 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ کامرس میں 90.38 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ سائنس میں 79.85 فیصد طلباء،79.53 فیصد بچے آرٹس میں پاس ہوئے۔
بورڈ نے آرٹس، سائنس اور کامرس اسٹریمز کے نتائج کوجاری کیا ہے۔ ان کے امتحانات یکم فروری سے 14 فروری تک لیے گئے تھے۔ پریکٹیکل امتحانات 10 جنوری سے 20 جنوری تک منعقد کئے گئے تھے ۔ بہار بورڈ کے 12ویں کے امتحان میں 13.5 لاکھ طلباء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ اس سے قبل 3 مارچ کو بورڈ نے آنسر کی جاری کی تھی ۔
گزشتہ سال کے نتائج کی بات کریں تو بہار بورڈ کے انٹر امتحانات میں 78.04 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار بہار بورڈ کا 12ویں کا نتیجہ امتحان ختم ہونے کے صرف 29 دنوں کے اندر جاری کر دیا گیا ہے۔کاپی کی جانچ مکمل ہونے کے بعد 6 دن کے اندر نتائج جاری کیے گئے ہیں۔
بہار بورڈ 12ویں کے نتائج دیکھنے کے لیے پہلے بی ایس ای بی کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جائیں۔
اب بہار بورڈ کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر، آپ کو بہار بورڈ کے 12ویں کے ریزلٹ 2022 کا لنک نظر آئے گا، جہاں آپ کو کلک کرنا ہوگا۔
اب آپ کو وہاں اپنا رجسٹریشن نمبر اور رول نمبر ڈالنا ہوگا۔
اب آپ کا بہار بورڈ 12ویں کا نتیجہ آ جائے گا۔ آپ مستقبل کے استعمال کے لیے پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔










