لکھنؤ :(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اٹل بہاری واجپئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (ایکانہ اسٹیڈیم) میں سی ایم آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب پر چل رہی تیاریوں پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو ایس پی کے دور میں بنے اسٹیڈیم میں حلف لینا پڑتا ہے۔ دی کشمیر فائلز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا کہ لکھیم پور فائلز فلم بھی بننی چاہیے۔
اکھلیش یادو نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’ایکانہ کا نام پہلے تبدیل کیا گیا۔ بھگوان وشنو کے نام پر بنائے گئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ حکومت کے پاس کوئی اور جگہ نہیں ہے، اس لیے پروگرام اسی جگہ پر ہو رہا ہے، جو ایس پی کے دور میں بنایا گیا تھا۔‘‘
کشمیر فائلز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے لکھیم پور کھیری تشدد کی مدد سے جواب دیا۔ اگر کشمیر فائلز پر فلم بن رہی ہے تو لکھیم پور فائلز پر بھی فلم بننی چاہیے۔ پڑوسی ضلع جہاں کسانوں کو جیپ نے کچل دیا گیا تھا۔ وقت آئے اور لکھیم پور فائلز پر فلم بھی بنے۔
اکانہ میں حلف برداری کی تیاریاں
حلف برداری کی تقریب کو انتہائی شاندار بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تقریب ایکانہ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ ایکانہ اسٹیڈیم کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایل ڈی اے سے کہا ہے کہ وہ ایکانہ اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کی مرمت کرے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔










