پٹنہ؍ بتیا:(ایجنسی)
بہار کے بتیا میں پولیس حراست میں ایک شخص کی موت کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔ مشتعل لوگوں نے تھانے کو آگ لگا دی۔ پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور پولیس اہلکاروں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا۔ پولیس اہلکار تھانے چھوڑ کر جان بچانے کے لیے کھیتوں میں بھاگے۔ تھانے میں ہنگامہ آرائی تین گھنٹے تک جاری رہی تاہم کوئی اعلیٰ پولیس افسر موقع پر نہیں پہنچا۔
دراصل، ہفتہ کی دوپہر، پولیس گشت کے دوران ڈی جے بجانے پر ایک شخص کو تھانے لے آئی۔ نوجوان کی پولیس حراست میں موت ہو گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے نوجوان کو بٹ سے مارا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ہزاروں گاؤں والوں نے اہل خانہ کے ساتھ بلتھر تھانے کا گھیراؤ کردیا۔

تھانے میں توڑ پھوڑ کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ گاؤں والوں نے تھانے کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اسی دوران بلتھر چوک پر پولیس جیپ کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کی پٹائی شروع کر دی۔ پولیس اہلکار جان بچا کر کھیتوں میں بھاگے۔ مشتعل بھیڑ پیچھے سے پتھر پھینکتی رہی۔
لواحقین نے بتایا کہ بلتھر پولیس ہفتہ کو گشت پر آئی تھی۔ یہاں بلتھر گاؤں میں انورودھا یادو ڈی جے بجا رہے تھے۔ پولیس نے ڈی جے کو ضبط کرلی، انورودھ کو گرفتار کیا اور تھانے لے آئی اور تھانے میں اس کی زبردست پٹائی کی۔ پولیس اسے بٹ سے مارا۔ پٹائی کے بعد انورودھا کی موت ہو گئی۔










