رانچی:(ایجنسی)
جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس نے تقریباً تین ماہ قبل اسمبلی میں منظور ہونے والے ماب وائلینس اینڈ ماب لنچنگ بل- 2021 کو دو اعتراضات کے ساتھ ریاستی حکومت کو واپس لوٹا دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعتراضات ابھی تک وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے نوٹس میں نہیں لائے گئے ہیں۔
ریاست میں ہجومی تشدد کا معاملہ 2019 میں اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب 24 سالہ تبریز انصاری کو ایک ہجوم نے مبینہ طور پر سرائے قلعہ کھرساواں ضلع کے دھتک ڈیہہ گاؤں میں چوری کے شبہ میں ایک کھمبے سے باندھ کر مار ڈالا تھا۔










