اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب تنازع: امتحان چھوڑنے والوں کو دوسرا موقع نہیں ملے گا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حجاب تنازع: امتحان چھوڑنے والوں کو دوسرا موقع نہیں ملے گا
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلورو :(ایجنسی)

کرناٹک میں حجاب تنازع پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کئی مسلم طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ اب کرناٹک حکومت نے کہا ہے کہ وہ امتحان میں غیر حاضر رہنے والی طالبات کے لیے دوبارہ امتحان منعقد نہیں کرائے گی۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ امتحان کے دوران غیر حاضر رہنے کے پیچھے چاہے جو بھی وجہ رہی ہو لیکن سرکار پھر سے امتحان نہیں کرائے گی ۔

حجاب تنازع کو لے کر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کرناٹک میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے تھے ۔

ریاستی وزیر قانون اور پارلیمانی امور جے سی مادھسوامی نے کہا کہ ان کی حکومت عدالت کے فیصلے کے خلاف نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری طرف، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔ سی ایف آئی نے کہا ہے کہ طالبات کو امتحان نہ دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے کیونکہ بی جے پی حکومت نہیں چاہتی کہ مسلم طالبات تعلیم حاصل کریں۔

اسکولوں کا بائیکاٹ جاری

اس دوران مسلم طالبات نے اسکولوں کا بائیکاٹ جاری رکھا اور پیر کو بھی تقریباً 400 طالبات اسکولوں اور کالجوں میں نہیں آئیں۔ دکشن کنڑ ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں طالبات نے حجاب پہننے کی اجازت نہ دینے پر اسکول کا بائیکاٹ کردیا۔ کچھ طالبات نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ماضی میں بھی وہ برقعہ پہن کر امتحانات کے لیے آئی تھیں اور ان سے کبھی سوال نہیں کیا گیا تھا لیکن اب اسے ہٹانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کو جاری رکھتے ہوئے اس معاملے میں دائر تمام پانچ درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔ کرناٹک حکومت نے جہاں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا، وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا تھا۔

ہائی کورٹ نے کیا کہاتھا؟

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی اور یہ ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ جیسے ہی حجاب کے معاملے میں تنازع بڑھتا گیا، ایسا لگتا ہے کہ کچھ ’خفیہ ہاتھ‘ اس معاملے میں سماجی بے چینی پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ ہم اس بات سے بھی مایوس ہیں کہ تعلیمی سیشن کے درمیان حجاب کا مسئلہ کیسے پیدا ہوا اور اسے اتنا بڑا بنایا گیا۔

حجاب کا تنازع جنوری میں اس وقت شروع ہوا جب اڈوپی کے ایک اسکول کی طالبات نے اساتذہ کی درخواست کے باوجود حجاب اتارنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد پانچ لڑکیاں عدالت گئی تھیں۔ دوسری جانب طلبہ کے ایک حصے نے بھگوا اسکارف پہن کر حجاب کے خلاف احتجاج کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN