اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اکھلیش یادو اور اعظم خاں کا لوک سبھا کی رکنیت سےاستعفیٰ، یوگی حکومت سے مقابلہ کرنے کی تیاری

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اکھلیش یادو اور اعظم خاں کا لوک سبھا کی رکنیت سےاستعفیٰ، یوگی حکومت سے مقابلہ کرنے کی تیاری
337
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خاں نے منگل کو لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اکھلیش یادو 2019 میں اعظم گڑھ لوک سبھا حلقہ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ حال ہی میں ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں، اکھلیش یادو مین پوری ضلع کے کرہل اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل کو 67,504 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

اکھلیش یادو اب ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان کے دفتر میں ملاقات کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اعظم خاں اتر پردیش کے رامپور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں نے رام پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے آکاش سکسینہ کو 55 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو امید تھی کہ وہ اکثریت حاصل کرے گی اور یوگی حکومت کی جگہ لے کر اکھلیش یادو کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔ لیکن 10 مارچ کے انتخابی نتائج میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملی اور سماج وادی پارٹی پیچھے رہ گئی۔ اکھلیش یادو نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ریاست کی سیاست میں زیادہ توجہ دیں گے۔ اس لیے انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور وہ قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کریں گے۔ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے، وہ بی جے پی کے خلاف زمین تیار کرنے کے لیے ریاستی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔

اس سے قبل جب بہوجن سماج پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے لوک سبھا رکن رہتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، تب انہیں پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے پر انہوں نے اسمبلی سیٹ چھوڑ کر لوک سبھا کی رکنیت برقرار رکھی تھی، لیکن ریاستی سیاست کو زیادہ وقت نہ دینے کی وجہ سے ان کی پارٹی کو مزید شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے برعکس اب سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ریاستی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی اور پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے پر لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وقت بتائے گا کہ ان کا یہ اقدام کتنا کارآمد ہوگا۔ فی الحال وہ اسمبلی میں یوگی حکومت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN