اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مہنگائی شروع،17روپے بڑھ سکتے ہیں پٹرول ڈیزل کے دام

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مہنگائی شروع،17روپے بڑھ سکتے ہیں پٹرول ڈیزل کے دام
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ روز سے عوام پر مہنگائی کی مار پڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 97.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 88.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

اس قسم کی مہنگائی مستقبل میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیل کمپنیاں قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر سکتی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل جو نومبر میں 81.6 ڈالر فی بیرل تھا اب بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً ایک ماہ سے جاری جنگ نے دنیا بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایسے حالات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ملک کی پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اور 10 مارچ کو نتائج آنے کے بعد 22 مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے نتیجہ میں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.67 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک لیٹر ڈیزل 95.85 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ملک کے ایک اور اہم شہر کولکاتا میں پٹرول 106.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.42 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.91 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.95 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات سے قبل نومبر 2021 میں مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی بلند ترین قیمتوں میں کچھ کمی تھی۔ حکومت نے پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر دی تھی۔ مرکز کے اس فیصلے کے بعد مدھیہ پردیش، یوپی، بہار سمیت تقریباً تمام ریاستوں نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس (ویٹ) میں تخفیف کر دی تھی۔ اس کے بعد سے انتخابات کے نتائج آنے تک داموں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

دریں اثنا، ایل پی جی صارفین کو بھی گزشتہ روز اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 14.2 کلو والے سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا۔ اس کے بعد ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ایک ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایل پی جی سلنڈر 1047.50 روپے تک پہنچ گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN