اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالقضاءکورٹ کامعاون ہے، مقابل یامخالف نہیں:قاضی محمدفیاض عالم قاسمی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دارالقضاءکورٹ کامعاون ہے، مقابل یامخالف نہیں:قاضی محمدفیاض عالم قاسمی
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(پریس ریلیز)

دارالقضاء اللہ کی رحمت ہے، ہندوستانیوں کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے، دارالقضاء کے ذریعہ کم وقت میں گھریلوتنازعات حل کئے جاتے ہیں، ان خیالات کااظہارقاضی محمدفیاض عالم قاسمی (قاضی شریعت دارلقضاء ناگپاڑہ) نےگزشتہ دنوں میراروڈ تھانے میں آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کے ماتحت قائم دارالقضاء کے چارسالہ اجلاس عام میں کیا۔انھوں نے دارالقضاء کے تین فائدے بیان کئے۔

(۱) اپنی عزت کی حفاظت(۲)پیسہ کی بچت(۳)وقت کی بچت۔ انھوں نے ان باتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک حقیت ہے کہ ہمارے سماج میں جن لوگوں کا معاملہ کورٹ میں چل رہاہوتاہے،ان کو لوگ اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں، ان کے گھر کوئی رشتہ کرنانہیں چاہتاہے۔ایسے گھرانے میں نہ اپنی بیٹی بہن کو دیناچاہتےہیں اورنہ ہی اپنی بہو، بیوی لاناپسند کرتے ہیں۔

دارالقضاء کورٹ کا کس طرح معاون ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے قاضی موصوف نے کہا کہ2018کی رپورٹ کے مطابق ہماری معززعدالتوں میں 33455626 (تین کروڑ چونتیس لاکھ پچپن ہزارچھ سو چھبیس) معاملات زیر التواء تھے، جس میں سالانہ744735 (سات لاکھ چوالیس ہزارسات سوپینتیس)سے زائدکے حساب سے مقدمات زیرالتواء ہورہے ہیں۔ (کورٹ نیوز، جنوری- مارچ 2018ء) ایک رپورٹ کے مطابق اگرزیرالتواء مقدمات پر قابو نہیں پایاگیاتو ان کی تعداد2040تک پندرہ کروڑ تک ہوجائے گی۔ (ٹائمس آف انڈیا 17جنوری 2013)

یہ بھی یادرہے کہ سب آرڈنیٹ کورٹ میں ایک مقدمہ کاتصفیہ کرنے میں اوسطاً چھ سال، ہائی کورٹ میں دس سال، اورسپریم کورٹ میں تیرہ سال لگتے ہیں۔ (انڈیا ٹوڈے، 9مئی2016ء) اسی وجہ سے آندھراپردیش کے چیف جسٹس وی وی راؤکہتے ہیں کہ زیر التواء مقدمات کوحل کرنے میں ہندوستانی عدلیہ کو320سال لگیں گے۔( ٹائمس آف انڈیا6مارچ 2010ء)۔ایسی ناگفتہ بہ صورت حال پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نئی دہلی میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹسوں اوروزارء اعلیٰ سے ایک خطاب کے دوران عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات اورججوں کی جگہ خالی ہونے پر بات کرتے ہوئے جذباتی طورپر روپڑے، انھوں نے کہاکہ جو مقدمات زیرالتواء ہیں انھیں حل کرنے کے لئے سترہزارججوں کی ضرورت ہے،جب کہ فی الحال تقریباًاکیس ہزارہیں،اس لیےایک جج کوسالانہ چھبیس سو مقدمات حل کرناپڑتاہے، جب کہ امریکہ میں سالانہ 81مقدمات کو 9جج مل کرحل کرتے ہیں۔(لائیومنٹ:12جولائی 2016ء)یہ یقیناًہماری عدالتوں پر بہت بڑابوجھ ہے۔اوراس بوجھ کوالحمدللہ دارالقضاء ہلکاکررہاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ دارالقضاء کورٹ کا مقابل یامخالف نہیں ، بلکہ معاون ہے۔

قاضی محمدفیا ض عالم قاسمی نے کہا کہ آج کل وکیلوں کی فیس بھی بہت زیادہ ہے، اس لئے مالی اعتبارسے کمزور طبقہ ان کی فیس اداکرنے سے قاصرہوتاہے، ایسے لوگ دارالقضاءسے اپنے تنازعات کو حل کرنازیادہ پسند کرتے ہیں۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دارالقضاء میں نوے فیصد سے زیادہ معاملات باہمی رضامندی سے حل ہوجاتے ہیں۔ نیز کم سے کم وقت میں یعنی تین چارمہینے میں تنازعات کے تصفیہ کرنے کی کوشش جاتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN